4 اَور مُوآب کا بادشاہ میشاؔ بھیڑیں پالتا تھا اَور اُسے شاہِ اِسرائیل کو خراج میں سالانہ ایک لاکھ برّے اَور ایک لاکھ مینڈھوں کی اُون دینی پڑتی تھی۔ 5 لیکن احابؔ کی موت کے بعد شاہِ مُوآب نے شاہِ اِسرائیل سے بغاوت کی۔ 6 لہٰذا فوراً بادشاہ یہُورامؔ سامریہؔ سے روانہ ہُوا اَور سارے بنی اِسرائیل فَوج کو جمع کیا۔ 7 اُس نے شاہِ یہُودیؔہ یہوشافاطؔ کو بھی یہ پیغام بھیجا: ”مُوآب کا بادشاہ مُجھ سے باغی ہو گیا ہے۔ کیا مُوآب سے جنگ کرنے کے لیٔے آپ میری ساتھ چلیں گے؟“
8 تَب اُس نے دریافت کیا، ”ہم کون سے راستہ سے حملہ کریں گے؟“
9 لہٰذا شاہِ اِسرائیل کے ساتھ شاہِ یہُودیؔہ اَور شاہِ اِدُوم بھی شامل ہو گیٔے۔ اَور وہ سات دِن تک چکّر پر چکّر کاٹتے رہے لیکن ریگستان میں نہ تو لشکر کے لیٔے اَور نہ ہی جانوروں کے لیٔے پانی مَوجُود تھا۔
10 تَب شاہِ اِسرائیل چِلّا اُٹھا، افسوس صَد افسوس، کیا یَاہوِہ نے ہم تینوں بادشاہوں کو اِس لیٔے جمع کیا ہے کہ ہمیں مُوآب کے حوالہ کر دیں،
11 لیکن یہوشافاطؔ نے دریافت کیا، ”کیا یہاں یَاہوِہ کا کویٔی نبی نہیں ہے جِس کی مَعرفت سے ہم یَاہوِہ کی مرضی مَعلُوم کر سکیں؟“
12 یہوشافاطؔ نے کہا، ”ہاں، یَاہوِہ کا کلام اُن کے پاس نازل ہوتاہے۔“ چنانچہ شاہِ اِسرائیل، یہوشافاطؔ اَور شاہِ اِدُوم تینوں ہی الِیشعؔ سے مُلاقات کرنے چل دیئے۔
13 الِیشعؔ نے شاہِ اِسرائیل کو جَواب دیا، ”میرا تمہارے ساتھ کویٔی واسطہ نہیں ہے، تُم اَپنے والدین کے نبیوں کے پاس جاؤ۔“
14 الِیشعؔ نے فرمایا، ”قادرمُطلق یَاہوِہ کی حیات کی قَسم جِن کی میں خدمت کرتا ہُوں، اگر مُجھے شاہِ یہُودیؔہ یہوشافاطؔ کی مَوجُودگی کا لحاظ نہ ہوتا تو میں نہ تو تمہاری طرف نظر کرتا اَور نہ ہی تمہاری مدد کرتا، 15 لیکن خیر! اَب کسی سارنگی بجانے والے کو میرے پاس لاؤ۔“
20 اگلی صُبح قُربانی گزراننے کے وقت یَکایک اِدُوم کی طرف سے پانی بہتا ہُوا آیا اَور تمام زمین پانی سے لبالب ہو گئی۔
21 اَور جَب سَب مُوآبیوں نے سُنا کہ تین بادشاہ اُن سے جنگ کرنے آ چُکے ہیں۔ لہٰذا ہر جَوان یا ضعیف شخص جو ہتھیار باندھنے کے قابل تھا طلب کیا گیا اَور سَب کو سرحد پر مُقرّر کر دیا گیا۔ 22 اگلے دِن صُبح کو جَب مُوآبی سو کر اُٹھے تو اُنہیں پانی پر آفتاب کی کرنوں کی چمک کے وجہ سے گویا پانی خُون کی مانند سُرخ دِکھائی دے رہاتھا۔ 23 اِس لیٔے اُنہُوں نے ایک دُوسرے سے کہا، یہ تو خُون ہے! لگتا ہے کہ وہ بادشاہ آپَس میں ہی جنگ کرلئے ہیں اَور اُنہُوں نے ایک دُوسرے کو قتل کر دیا ہے۔ لہٰذا اَے مُوآبیوں، اَب لُوٹ کے لیٔے آگے بڑھو!
24 لیکن جَب مُوآبی اِسرائیلیوں کی چھاؤنیوں تک پہُنچے تو اِسرائیلی فَوج اُٹھ کر مُوآبی سے لڑتی رہی یہاں تک کہ وہ بھاگ گئے، اَور اِسرائیلیوں نے اُن کے مُلک پر حملہ کرکے مُوآبیوں کا قتل عام کیا۔ 25 اَور اِسرائیلیوں نے قصبوں کو نِیست و نابود کر دیا اَور ہر ایک شخص نے ہر اَچھّے کھیت میں پتّھر پھینک کر اُسے پتّھروں سے بھر دیا۔ اَور تمام پانی کے چشموں کو بند کر دیا اَور ہر اَچھّے درخت کو کاٹ ڈالا۔ اگرچہ صِرف قیرؔ حارسیتھؔ اَور اِس کے پتّھروں کی فصیل باقی رہ گئی تھی لیکن گوفن چلانے والوں نے اُس کا محاصرہ کیا اَور اُس پر بھی حملہ کر دیا۔
26 جَب مُوآب کے بادشاہ نے دیکھا کہ جنگ میں اُس کی فَوج شِکست کھا رہی ہے تو اُس نے سات سَو شمشیر زن مَرد اَپنے ساتھ لیٔے تاکہ وہ صفوں کو چیرتے ہُوئے شاہِ اِدُوم تک پہُنچ جایٔیں۔ لیکن وہ کامیاب نہ ہُوئے۔ 27 تَب اُس نے اَپنے پہلوٹھے بیٹے کو جو اُس کا جانشین بننے والا تھا لیا اَور اُسے شہر کی فصیل پر سوختنی نذر کے طور پر چڑھا دیا۔ اَور بنی اِسرائیل پر قہر شدید نازل ہُوا لہٰذا وہ پیچھے ہٹ گیٔے اَور اَپنے مُلک کو واپس لَوٹ آئے۔
<- 2 سلاطین 22 سلاطین 4 ->- a یہُورامؔ چند نُسخوں میں یُورامؔ لِکھا گیا ہے
Languages