7 ”کیونکہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: دیکھ میں شمال سے صُورؔ کے خِلاف بادشاہوں کے بادشاہ، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو گھوڑوں، رتھوں، گُھڑسواروں اَور ایک ایک بڑی فَوج کے ساتھ آ رہا ہُوں۔ 8 وہ تیری سرزمین کی بستیاں تلوار سے مٹا دے گا۔ وہ تیرے مقابل مورچہ بندی کرےگا اَور تیری دیوار تک دمدمہ باندھے گا اَور تیرے خِلاف اَپنی ڈھالیں کھڑی کرےگا۔ 9 اَور وہ تیری شہرپناہ کو اَپنی قلعہ شکن سنگ باری کا نِشانہ بنائے گا اَور اَپنے اسلحہ سے تیرے بُرجوں کو ڈھا دے گا۔ 10 اُس کے گھوڑے اِس قدر کثیر التعداد ہوں گے کہ اُن کی اُڑائی ہویٔی گَرد سے تُو ڈھک جائے گی۔ جَب وہ تیرے پھاٹکوں میں سے اُس طرح داخل ہوگا جَیسے لوگ ٹوٹی ہویٔی دیواروں میں سے شہر میں گھُس آتے ہیں۔ تَب جنگی گھوڑوں، گاڑیوں اَور رتھوں کے شور سے تیری شہرپناہ لرز جائے گی۔ 11 اُس کے گھوڑوں کے کُھر تیری تمام سڑکوں کو روند ڈالیں گے؛ وہ تیرے لوگوں کو تلوار سے قتل کر دے گا اَور تیرے مضبُوط چوکھٹ زمین پر گِر جایٔیں گے۔ 12 وہ تیری دولت اَور تیرا تجارتی اَسباب لُوٹ لیں گے اَور تیری شہرپناہ توڑ ڈالیں گے اَور تیرے خُوبصورت مکانات ڈھا دیں گے اَور تیرے پتّھر، لکڑی اَور مٹّی کو سمُندر میں پھینک دیں گے۔ 13 مَیں تیرے بُلند آہنگ نغموں کو بند کر دُوں گا اَور تیرے بربط کی موسیقی پھر کبھی سُنایٔی نہ دے گی۔ 14 مَیں تُجھے ایک ننگی چٹّان بنا دُوں گا اَور تُو مچھلی کے جال ڈالنے کا مقام بَن جائے گا۔ تُو دوبارہ تعمیر نہ کیا جائے گا کیوں کہ میں یعنی یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرماتے ہیں۔
15 ”یَاہوِہ قادر صُورؔ سے یُوں فرماتے ہیں: جَب تُجھ میں قتلِ عام ہوگا اَور زخمی لوگ کراہتے ہوں گے تَب کیا تیرے گرنے کے شور سے بحری ممالک نہ تھرتھرائیں گے؟ 16 تَب ساحِل کے سبھی اُمرا اَپنے تخت شاہیوں پر سے اُتر آئیں گے اَور اَپنی خِلعتیں اَور اَپنے کشیدہ کاری لباس کپڑے اُتار دیں گے اَور تُجھے دیکھ کر حیرت زدہ ہوں گے اَور خوف سے مُلبّس ہوکر اَور ہرپل کانپتے ہُوئے زمین پر بیٹھیں گے۔ 17 پھر وہ تیرے حق میں نوحہ کریں گے اَور تُجھ سے کہیں گے:
19 ”یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: جَب مَیں تُجھے اُن شہروں کی طرح ویران کر دُوں گا جو کبھی آباد نہ تھے اَور جَب مَیں تُجھ پر سمُندر چڑھا لاؤں گا اَور اِس کا لااِنتہا پانی تُجھے غرق کر دے گا، 20 تَب مَیں تُجھے اُن لوگوں کے ساتھ جو گڑھے میں اُتر جاتے ہیں عہدِ عتیق کے لوگوں کے پاس نیچے اُتاروں گا۔ مَیں تُجھے اُن لوگوں کے ساتھ جو گڑھے میں چلے جاتے ہیں زمین کے نیچے اَیسا بساؤں گا جَیسے کویٔی قدیم کھنڈروں میں رہتا ہو۔ اَور وہاں سے تُو لَوٹ نہ پایٔےگا، نہ زندوں کے مُلک میں اَپنی جگہ لے پایٔےگا۔ 21 مَیں تیرا اَنجام نہایت ہی خوفناک کر دُوں گا اَور تُو باقی نہ رہے گا۔ تُجھے ڈھونڈا جائے گا لیکن تُو پھر کبھی نہ پایا جائے گا۔ یہ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔“
<- حزقی ایل 25حزقی ایل 27 ->
Languages