3 جَب مَوشہ نے جا کر اُن لوگوں کو یَاہوِہ کی سَب باتیں اَور اَحکام بتائے تو اُنہُوں نے ہم آواز ہوکر جَواب دیا، ”جو کچھ یَاہوِہ نے فرمایاہے ہم بجا لائیں گے۔“ 4 تَب مَوشہ نے ساری باتوں کو جو یَاہوِہ نے فرمائی تھیں لِکھ لیا۔
8 تَب مَوشہ نے وہ خُون لیا اَور اُسے اُن لوگوں پر چھڑک دیا اَور کہا، ”یہ اُس عہد کا خُون ہے جو یَاہوِہ نے اِن سَب باتوں کی بابت تمہارے ساتھ باندھا ہے۔“
9 پھر مَوشہ اَور اَہرونؔ نادابؔ اَور اَبِیہُو اَور بنی اِسرائیل کے وہ ستّر رہنما اُوپر گیٔے۔ 10 اَور اُنہُوں نے اِسرائیل کے خُدا کو دیکھا۔ اُن کے پاؤں کے نیچے نیلم کے پتّھر کی اینٹوں کا چبوترہ سا تھا جو نیلے آسمان کی مانند شفّاف تھا۔ 11 بنی اِسرائیل کے اِن سربراہوں نے خُدا کو دیکھا لیکن خُدا نے اُنہیں ہلاک نہیں کیا۔ تَب اُنہُوں نے کھایا اَور پیا۔
12 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”پہاڑ پر میرے پاس آؤ اَور وہیں ٹھہرے رہو۔ میں تُمہیں پتّھر کی تختیاں دُوں گا جِن پر مَیں نے اُن کی تعلیم کے لیٔے آئین کے اَحکام لِکھ دئیے ہیں۔“
13 تَب مَوشہ اَپنے خادِم یہوشُعؔ کو لے کر روانہ ہُوئے اَور مَوشہ خُدا کے پہاڑ کے اُوپر چڑھ گئے۔ 14 اَور اُنہُوں نے اُن رہنماؤں سے کہا، ”جَب تک ہم لَوٹ کر تمہارے پاس واپس نہ آ جائیں تَب تک تُم ہمارا یہیں اِنتظار کرو۔ اَہرونؔ اَور حُورؔ تمہارے ساتھ ہیں اَور جِس کسی کا کویٔی مُقدّمہ ہو وہ اُن سے رُجُوع کرے۔“
15 جَب مَوشہ اُوپر پہُنچے تو پہاڑ پر گھٹا چھاگئی۔ 16 اَور یَاہوِہ کا جلال کوہِ سِینؔائی پر آ ٹھہرا۔ اَور پہاڑ پر چھ دِن تک گھٹا چھائی رہی اَور ساتویں دِن یَاہوِہ نے اُس گھٹا میں سے مَوشہ کو پُکارا۔ 17 اَور بنی اِسرائیل کی نگاہ میں پہاڑ کی چوٹی پر یَاہوِہ کے جلال کا منظر بھسم کرنے والی آگ کی مانند تھا۔ 18 اَور مَوشہ اُس گھٹا میں داخل ہوکر اُوپر چڑھ گیٔے اَور چالیس دِن اَور چالیس رات پہاڑ ہی پر رہے۔
<- خُروج 23خُروج 25 ->
Languages