2 ”اگر کویٔی چور نقب زنی کرتے ہویٔے پکڑا جائے اَور اُس کو اَیسی مار پڑے کہ وہ مَر جائے تو مارنے والا خُون کا مُجرم نہ سمجھا جائے۔ 3 لیکن اگر یہ واقعہ دِن میں ہو تو وہ خُون کا مُجرم سمجھا جائے گا۔
5 ”اگر کویٔی اِنسان اَپنے مویشی کسی کھیت یا انگور کے باغ میں چَراتا ہو اَور وہ اُنہیں بھٹک جانے دے اَور وہ جا کر کسی دُوسرے کے کھیت میں چرنے لگیں تو وہ اَپنے کھیت یا انگور کے باغ کی اَچھّی سے اَچھّی پیداوار میں سے اُس کا مُعاوضہ دے۔
6 ”اگر آگ بھڑک اُٹھے اَور کانٹے دار جھاڑیوں میں اَیسی پھیل جائے کہ اُس سے اناج کے پُولے یا کھڑی فصل یا سارا کھیت جَل جائے تو وہ جِس نے آگ جَلائی ہو ضروُر مُعاوضہ اَدا کرے۔
7 ”اگر کویٔی اِنسان اَپنی چاندی یا دیگر سامان اَپنے پڑوسی کے پاس بطور اَمانت رکھے اَور وہ پڑوسی کے گھر سے چوری ہو جائے اَور چور پکڑا جائے تو وہ اُس کا دُگنا اَدا کرے۔ 8 لیکن اگر چور پکڑا نہ جائے تو ضروُری ہے کہ اُس گھر کا مالک قاضی کے سامنے حاضِر ہو تاکہ مَعلُوم ہو سکے کہ کہیں اُس نے اَپنے پڑوسی کی اَمانت میں خیانت نہیں کی۔ 9 خیانت والے سارے مُعاملات خواہ وہ بَیل، گدھے، بھیڑ یا کپڑے یا کسی گُم شُدہ مال کے بارے میں کہے، ’یہ میرا ہے،‘ فریقین کی طرف سے قاضیوں کے حُضُور پیش کئے جایٔیں اَور جِس کو قاضی مُجرم ٹھہرائے وہ اَپنے پڑوسی کو دُگنا اَدا کرے۔
10 ”اگر کویٔی اِنسان اَپنے ہمسایہ کے پاس گدھا یا بَیل یا بھیڑ یا کویٔی اَور جانور بطور اَمانت رکھے اَور وہ مرجائے یا زخمی ہو جائے یا چوری چُھپے کہیں اَور بھیج دیا جائے 11 تو اَیسے مُعاملہ کے تصفیہ کے لیٔے وہ دونوں یَاہوِہ کے سامنے حاضِر ہُوں اَور مُلزم قَسم کھا کر کہے کہ اُس نے اَپنے پڑوسی کی اَمانت میں خیانت نہیں کی اَور مالک اِسے سچ مانے تو کویٔی مُعاوضہ اَدا نہ کیا جائے۔ 12 لیکن اگر وہ جانور پڑوسی کے یہاں سے چُرا لیا گیا ہو تو اُس کے مالک کو مُعاوضہ اَدا کرنا لازمی ہوگا۔ 13 اگر اُسے کسی درندہ نے پھاڑ ڈالا ہو تو وہ اُس کی لاش بطور ثبوت پیش کر دے تو اُس سے اُس پھاڑے ہویٔے جانور کا مُعاوضہ نہ لیا جائے۔
14 ”اگر کویٔی اِنسان اَپنے پڑوسی سے کویٔی جانور اُدھار لے اَور وہ مالک کی غَیر مَوجُودگی میں زخمی ہو جائے یا مَر جائے تو وہ ضروُر اُس کا مُعاوضہ اَدا کرے۔ 15 لیکن اگر مالک اَپنے جانور کے ساتھ ہو تو اُسے اُدھار لینے والے کو مُعاوضہ نہیں دینا پڑےگا۔ اگر وہ جانور کرایہ پر لیا گیا تھا تو کرایہ کی رقم ہی نُقصان کی تلافی سَمجھی جائے گی۔
18 ”تُم جادُوگرنی کو زندہ نہ رہنے دینا۔
19 ”جو کویٔی جانور سے مباشرت کرے وہ قطعی جان سے ماراجائے۔
20 ”جو کویٔی واحد یَاہوِہ کے سِوا کسی دُوسرے معبُود کے آگے قُربانی چڑھائے تو وہ بالکُل نابود کر دیا جائے۔
21 ”کسی پردیسی سے بدسلُوکی نہ کرنا اَور نہ ہی اُس پر ستِم ڈھانا کیونکہ تُم بھی مِصر میں پردیسی تھے۔
22 ”تُم کسی بِیوہ یا یتیم کو دُکھ نہ دینا۔ 23 اگر تُم نے اَیسا کیا اَور اُنہُوں نے مُجھ سے فریاد کی تو میں یقیناً اُن کی فریاد سُنوں گا 24 اَور میرا قہر بھڑکے گا اَور مَیں تُمہیں تلوار سے مار ڈالوں گا اَور تمہاری بیویاں بِیوہ اَور تمہارے بچّے یتیم ہو جایٔیں گے۔
25 ”اگر تُم میرے لوگوں میں سے کسی مُحتاج کو جو تمہارے پاس رہتاہے کچھ رُوپیہ قرض دو تو اُس سے ساہوکار کی طرح سلُوک نہ کرنا اَور نہ زِیادہ سُود لینا۔ 26 اگر تُم اَپنے پڑوسی کی چادر بطور رہن رکھ لو تو سُورج کے ڈُوبنے تک اُسے لَوٹا دینا 27 کیونکہ اُس کے پاس جِسم ڈھانپنے کے لیٔے صِرف وُہی چادر ہے۔ پھر وہ کیا اوڑھ کر سوئے گا؟ جَب وہ مُجھ سے فریاد کرےگا تو میں اُس کی فریاد سُنوں گا کیونکہ مَیں بڑا رحیم ہُوں۔
28 ”تُم خُدا پر لعنت نہ کرنا اَور اَپنی قوم کے رہنماؤں پر لعنت مت بھیجنا۔
29 ”تُم گوداموں میں جمع کی ہُوئی پیداوار اَور اَپنے کولھو سے نکالے ہویٔے رس میں سے میرے لیٔے نذریں لانے میں تاخیر نہ کرنا۔
31 ”تُم میرے مُقدّس لوگ ہوگے لہٰذا درندوں کے پھاڑے ہویٔے جانور کا گوشت نہ کھانا بَلکہ اُسے کُتّوں کے آگے پھینک دینا۔
<- خُروج 21خُروج 23 ->
Languages