3 تُم کویٔی مکرُوہ چیز نہ کھانا۔ 4 جِن مویشیوں کو تُم کھا سکتے ہو وہ یہ ہیں: بَیل، بھیڑ، بکری، 5 ہِرن، غزال چکارا، پہاڑی بکری، سابر، نیل گائے، اَور پہاڑی بھیڑ۔ 6 جِن چَوپایوں کے کھُر چِرے ہویٔے ہُوں اَورجو جُگالی کرتے ہُوں اُسے تُم کھا سکتے ہو۔ 7 لیکن اِن چَوپایوں میں، جو جُگالی کرتے ہیں یا جِن کے کھُر چِرے ہُوئے ہیں، تُم اِن جانوروں کو نہ کھانا، جَیسے اُونٹ، خرگوش اَور سافان۔ حالانکہ یہ جُگالی کرتے ہیں لیکن اِن کے کھُر چِرے ہویٔے نہیں ہیں؛ یہ تمہارے لیٔے رسمی طور پر ناپاک ہیں۔ 8 سُؤر بھی ناپاک ہے اگرچہ اُس کے کھُر چِرے ہویٔے تو ہیں مگر وہ جُگالی نہیں کرتا۔ تُم اُن کا گوشت ہرگز نہ کھانا اَور نہ ہی اُن کی لاش کو چھُونا۔
9 آبی جانداروں میں سے تُم اُنہیں کھا سکتے ہو جِن کے پر اَور چھِلکے ہُوں۔ 10 لیکن جِن جانداروں کے پر اَور چھِلکے نہ ہوں اُنہیں نہ کھانا۔ وہ تمہارے لیٔے ناپاک ہیں۔
11 تُم ہر پاک پرندہ کو کھا سکتے ہو۔ 12 لیکن اِن پرندوں کو ہرگز نہ کھانا: عُقاب، گِدھ، کالا گِدھ، 13 سُرخ چیل، کالی چیل، ہر قِسم کے باز، 14 ہر قِسم کے کوّے، 15 چیخنے والا اُلّو، سینگ والا اُلّو، سمُندری بگلا، اَور ہر قِسم کے باز۔ 16 چھوٹا اُلّو، بڑا اُلّو، سفید اُلّو، 17 جنگلی اُلّو، سمُندری عُقاب، ماہی خور سمُندری پرندہ، 18 لق لق، ہر قِسم کے بگلے، ہُدہُد، اَور چمگادڑ۔
19 جھُنڈ میں اُڑنے والے تمام پَردار کیڑے تمہارے لیٔے ناپاک ہیں؛ اُنہیں مت کھانا۔ 20 لیکن ہر پاک پرندہ جسے تُم چاہو کھا سکتے ہو۔
21 جو جاندار پہلے سے ہی مَرا ہُواہے، تُم اُسے مت کھانا۔ تُم اُسے کسی پردیسی کو جو تمہارے شہر میں رہتا ہو، کھانے کو دے سکتے ہو، یا تُم اُسے کسی پردیسی کے ہاتھ بیچ سکتے ہو۔ کیونکہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی مُقدّس قوم ہو۔
28 ہر تین سال کے اِختتام پر ضروُری ہے کہ تُم اَپنی پیداوار کی تمام دہ یکیاں لاکر اَپنے شہر میں جمع کر لینا۔ 29 تَب لیوی (جِن کا تمہارے درمیان اَپنا کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں ہے)، اَور پردیسی، یتیم اَور بیوائیں جو تمہارے ہی شہروں میں رہتی ہیں آئیں گے اَور اِس میں سے اَپنے کھانے کے لیٔے لے جا سکیں گے اَور کھا کر مطمئن ہو جایٔیں گے تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ہاتھ کے سَب کاموں میں تُمہیں برکت بخشیں گے۔
<- اِستِثنا 13اِستِثنا 15 ->
Languages