6 اگر تمہارا سگا بھایٔی یا تمہارا بیٹا یا بیٹی یا تمہاری چہیتی بیوی یا تمہارا کویٔی جگری دوست تُمہیں خُفیہ طور پر یہ کہہ کر ورغلائے کہ چلو، ”ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (یعنی اَیسے معبُودوں کی جنہیں نہ تُم اَور نہ تمہارے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے، 7 یعنی اُن لوگوں کے معبُودوں کی پرستش جو تمہارے ہمسایہ لوگوں کے معبُود ہیں خواہ وہ تمہارے نزدیک کے ہُوں یا دُور کے یا مُلک کے ایک سِرے سے لے کر دُوسرے سِرے تک کے ہُوں)، 8 تُم اُن کی بات ہرگز نہ ماَننا، نہ اُن کی سُننا۔ تُم اُن پر کویٔی رحم بھی نہ کھانا اَور نہ اُنہیں بچانا اَور نہ ہی اُن کی حِفاظت کرنا۔ 9 تُم اُنہیں ضروُر قتل کردینا اَور اُنہیں قتل کرتے وقت پہلے تمہارا ہاتھ اُٹھے اَور اُس کے بعد ہی دُوسرے لوگوں کے ہاتھ اُٹھیں۔ 10 اَور تُم اُنہیں سنگسار کرنا تاکہ وہ مَر جایٔیں کیونکہ اُن ہی نے تُمہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جو تُمہیں مِصر سے یعنی غُلامی کے مُلک سے نکال لائے برگشتہ کرنا چاہا۔ 11 تَب تمام بنی اِسرائیل یہ سُن کر ڈریں گے اَور تمہارے درمیان کویٔی پھر کبھی اَیسی بدکاری نہ کرےگا۔
12 اگر تُم اُن شہروں میں سے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں رہنے کو دے رہے ہیں کسی شہر کے متعلّق یہ افواہ سُنو، 13 تُم میں سے چند فتنہ پرور اُٹھ کھڑے ہویٔے ہیں جنہوں نے اَپنے شہر کے لوگوں کو یہ کہہ کر گُمراہ کر دیا ہے، ”چلو ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (جِن سے تُم واقف نہ تھے)، 14 تَب تُم ضروُر دریافت کرنا اَور خُوب تحقیقات کرکے پتا لگانا۔ اَور اگر یہ بات سچ ہو اَور ثابت ہو جائے کہ اَیسا مکرُوہ کام تمہارے درمیان کیا جا چُکاہے، 15 تَب تُم اُس شہر کے سَب باشِندوں کو تلوار سے مار ڈالنا۔ وہاں کے تمام لوگوں اَور اُن کے سَب مویشیوں کو بالکُل نِیست و نابود کردینا۔ 16 اَور اُس شہر کا سارا مالِ غنیمت چَوک کے درمیان جمع کرکے اُس شہر کو اَور وہاں کی ساری لُوٹ کو یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے آتِشی قُربانی کے طور پر جَلا دینا۔ اَور وہ شہر ہمیشہ کے لیٔے ایک کھنڈر کی طرح پڑا رہے اَور پھر کبھی تعمیر نہ کیا جائے، 17 اَور اِن ملامت چیزوں میں سے کویٔی شَے بھی تمہارے ہاتھ میں نہ رہ جایٔے، جو تباہ ہونے کے لیٔے مُقرّر ہو چُکی ہے تاکہ یَاہوِہ کا قہر شدید ٹھنڈا ہو جایٔے، اَور وہ تُم پر رحم اَور مہربانی کرکے تُمہیں شُمار میں خُوب بڑھائیں جَیسا اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا تھا، 18 لہٰذا اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے فرمانبردار رہو۔ اَور اُن سَب اَحکام پر عَمل کرو، جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں، اَور وُہی کرتے رہو جو یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں بھلا ہو۔
<- اِستِثنا 12اِستِثنا 14 ->
Languages