5 یہ تجویز ساری جماعت کو پسند آئی۔ اُنہُوں نے ایک تو اِستِفنُسؔ کو، جو ایمان اَور پاک رُوح سے بھرے ہویٔے تھے؛ اِس کے علاوہ فِلِپُّسؔ، پُرخُرسؔ، نِیکانورؔ، تِیمونؔ، پَرمِناسؔ اَور نیکلاؤسؔ، جو انطاکِیہؔ کے، ایک نَو مُرید یہُودی تھے کو، مُنتخب کیا۔ 6 اَور اُنہیں رسولوں کے حُضُور میں پیش کیا، جنہوں نے اُن کے لیٔے دعا کی اَور اُن پر ہاتھ رکھے۔
7 اِس طرح خُدا کا کلام تیزی سے پھیلتا چلا گیا۔ یروشلیمؔ میں شاگردوں کی تعداد بہت ہی بڑھ گئی، اَور بہت سے کاہِنؔ بھی ایمان لایٔے اَور مسیحی ہو گئے۔
11 تَب اُنہُوں نے چُپکے۔ چُپکے کچھ لوگوں کو اُکساتے ہویٔے کہا، ”وہ یہ کہیں کہ ہم نے اِستِفنُسؔ کو حضرت مَوشہ اَور خُدا کے خِلاف کُفر بکتے سُنا ہے۔“
12 اِس طرح اُنہُوں نے عوام کو یہُودی بُزرگوں اَور شَریعت کے عالِموں کو اِستِفنُسؔ کے خِلاف اُبھارا۔ اُنہُوں نے اِستِفنُسؔ کو پکڑا اَور اُنہیں مَجلِس عامہ میں پیش کر دیا۔ 13 اُنہُوں نے بہت سے جھُوٹے گواہ بھی پیش کیٔے، جنہوں نے یہ شہادت دی، ”یہ شخص اِس مُقدّس مقام اَور شَریعت کے خِلاف زبان چلانے سے باز نہیں آتا۔ 14 اَور ہم نے اُسے یہ بھی کہتے سُنا ہے کہ یِسوعؔ ناصری اِس مقام کو تباہ کر دیں گے اَور اُن رسموں کو بھی بدل ڈالیں گے جو ہمیں حضرت مَوشہ نے عطا کی ہیں۔“
15 مَجلِس عامہ کے اراکین اِستِفنُسؔ کو گھُور، گھُور کر دیکھنے لگے لیکن اِستِفنُسؔ کا چہرہ فرشتہ کی مانِند دِکھائی دے رہاتھا۔
<- اعمال 5اعمال 7 ->
Languages