5 جَب سِیلاسؔ اَور تِیمُتھِیُس دونوں مَکِدُنیہؔ سے آئے تو پَولُسؔ بڑے جوش کے ساتھ اَپنا سارا وقت کلام کی مُنادی کرنے میں گُزارنے لگے۔ وہ یہُودیوں کے سامنے گواہی دیتے تھے کہ یِسوعؔ ہی المسیح ہیں۔ 6 لیکن جَب یہُودی پَولُسؔ کے برخلاف ہوکر گالیِوں پر اُتر آئے تو پَولُسؔ نے اِحتِجاج کے طور پر کپڑے جھاڑے اَور اُن سے کہا، ”تمہارا خُون تمہاری ہی گردن پر ہو! میں اِس سے پاک ہُوں۔ اَب سے میں غَیریہُودی کے پاس جاؤں گا۔“
7 تَب پَولُسؔ یہُودی عبادت گاہ سے نکل گیٔے اَور ایک خُداپرست شخص طِطُسؔ یُوستُسؔ کے گھر جا ٹھہرے جو یہُودی عبادت گاہ سے مِلا ہُوا تھا۔ 8 اُس یہُودی عبادت گاہ کا رہنما کرِسپُسؔ تھا جو اَپنے سارے گھرانے سمیت خُداوؔند پر ایمان لایا اَور کُرِنتھُسؔ کے کیٔی اَور لوگ بھی کلام سُن کر ایمان لایٔے اَور اُنہُوں نے پاک غُسل لیا۔
9 ایک رات خُداوؔند نے پَولُسؔ سے رُویا میں کلام کیا: ”خوف نہ کر؛ بَلکہ کہتا چلا جا، اَور خاموش نہ رہ۔ 10 کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں اَور کویٔی تُجھ پر حملہ کرکے تُجھے نُقصان نہ پہُنچا سکےگا، اِس لیٔے کہ اِس شہر میں میرے کیٔی لوگ مَوجُود ہیں۔“ 11 پس پَولُسؔ وہاں ڈیڑھ بَرس تک رہے اَور اُنہیں خُدا کا کلام سِکھاتے رہے۔
12 جَب گلیّؔو صُوبہ اَخیہؔ کا حاکم تھا، تو یہُودیوں نے مِل کر پَولُسؔ پر ہلّہ بول دیا اَور اُنہیں پکڑکر عدالت میں لے۔ گیٔے 13 اَور کہنے لگے، ”یہ آدمی لوگوں کو اَیسے طریقہ سے خُدا کی عبادت کرنے کی ترغِیب دیتاہے جو ہماری شَریعت کے برخلاف ہے۔“
14 پَولُسؔ کچھ کہنے ہی والے تھے کہ گلیّؔو نے یہُودیوں سے کہا، ”اَے یہُودیوں! اگر یہ کسی جُرم کی یا کسی بڑی شرارت کی بات ہوتی تو میں ضروُر تمہاری سُنتا۔ 15 لیکن تمہارا اِلزام تو بعض لفظوں، ناموں اَور تمہاری اَپنی شَریعت کے مسئلوں سے تعلّق رکھتا ہے۔ اِس سے تُم خُود ہی نِپٹو۔ میں اَیسی باتوں کا مُنصِف نہیں بنُوں گا۔“ 16 اَور گلیّؔو نے پَولُسؔ کو عدالت سے نکلوادِیا۔ 17 تَب سَب یہُودیوں کا ہُجوم سوتھِنیسؔ پر ٹوٹ پڑے جو یہُودی عبادت گاہ کا رہنما تھا اَور سے پکڑکر عدالت کے سامنے ہی مارنے پیٹنے لگے۔ لیکن گلیّؔو نے کچھ پروا نہ کی۔
23 انطاکِیہؔ میں کچھ عرصہ گُزارنے کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہُوئے اَور گلِتیؔہ اَور فرُوگِیہؔ کے سارے علاقوں سے گُزرتے ہُوئے تمام شاگردوں کے ایمان کو مضبُوط کرتے گیٔے۔
24 اِس دَوران ایک یہُودی جِس کا نام اپُلّوسؔ تھا اَورجو الیکزینڈریا[a] کا باشِندہ تھا، اِفِسُسؔ میں وارِد ہُوا۔ وہ بڑا شیریں بَیان تھا اَور کِتاب مُقدّس کا گہرا علم رکھتا تھا۔ 25 اپُلّوسؔ نے خُداوؔند کی راہ کی تعلیم پائی تھی اَور وہ بڑے جوش و خروش[b] سے کلام کرتے تھے اَور یِسوعؔ کے بارے میں صحیح تعلیم دیتے تھے لیکن وہ صِرف حضرت یُوحنّا ہی کے پاک غُسل سے واقف تھے۔ 26 اپُلّوسؔ یہُودی عبادت گاہ میں دِلیری کے ساتھ کلام کرنے لگے اَور جَب پرسکِلّہؔ اَور اَکوِلہؔ نے اُنہیں سُنا تو اپُلّوسؔ اَپنے گھر لے گیٔے اَور اُنہیں خُدا کی راہ کی تعلیم اَور بہتر طور پر دی۔
27 جَب اپُلّوسؔ نے سمُندر پار صُوبہ اَخیہؔ جانے کا اِرادہ کیا تو بھائیو اَور بہنوں نے اُن کی ہِمّت اَفزائی کی اَور وہاں شاگردوں کو لِکھّا کہ اُن سے خُلوص سے ملیں۔ وہاں پہُنچ کر اپُلّوسؔ نے اُن لوگوں کی بڑی مدد کی جو خُدا کے فضل کی بدولت ایمان لایٔے تھے۔ 28 کیونکہ وہ بحث و مُباحثہ میں بڑے زور شور سے یہُودیوں کو کھُلے عام غلط ثابت کرتے تھے اَور کِتاب مُقدّس سے قائل کر دیتے کہ یِسوعؔ ہی المسیح ہیں۔
<- اعمال 17اعمال 19 ->
Languages