1 مَیں خُداتعالیٰ اَور المسیح یِسوعؔ کی حُضُوری میں، جو زندوں اَور مُردوں کی عدالت کرےگا اَور حُضُور کی دُوسری آمد اَور اُن کی بادشاہی ظاہر ہونے کی یاد دِلا کر تُجھے تاکید کرتا ہُوں: 2 کلام کی مُنادی کر؛ وقت بے وقت تیّار رہ؛ بڑے صبر اَور تعلیم کے ساتھ لوگوں کو سمجھا، ملامت اَور اُن کی حوصلہ اَفزائی کر۔ 3 کیونکہ ایک اَیسا وقت آئے گا جَب لوگ صحیح تعلیم کو برداشت نہیں کریں گے بَلکہ اَپنی خواہشوں کے مُطابق اَپنے بہت سے اُستاد بنا لیں گے جو اُنہیں صِرف اُن کے کانوں کو اَچھّا لگنے والی تعلیم دیں گے۔ 4 اَور وہ اَپنے کانوں کو حق کی طرف سے پھیر کر جھُوٹے قصّے کہانیوں کی طرف مُتوجّہ ہوں گے۔ 5 مگر تُو ہر حالت میں ہوشیار رہ، دُکھ اُٹھا، مُبشَّر کا کام اَنجام دے اَور اَپنی خدمت کو پُورا کر۔
6 کیونکہ اَب مَیں نذر کی قُربانی کی طرح اُنڈیلا جا رہا ہُوں اَور میرے اِس دُنیا سے جانے کا وقت آ پہُنچا ہے۔ 7 میں اَچھّی کُشتی لڑ چُکا ہوں۔ مَیں نے دَوڑ کو ختم کر لیا ہے اَور مَیں نے اَپنے ایمان کو محفوظ رکھا ہے۔ 8 مُستقبِل میں میرے لیٔے راستبازی کا وہ تاج رکھا ہُواہے، جو عادل اَور مُنصِف خُداوؔند مُجھے اَپنے دوبارہ آمد کے دِن عطا فرمائے گا۔ اَور نہ صِرف مُجھے بَلکہ اُن سَب کو بھی جو خُداوؔند کی آمد کے آرزُومند ہیں۔
14 سِکندرؔ ٹھٹھیرے نے مُجھے بہت نُقصان پہُنچایا ہے۔ خُداوؔند اُسے اُس کے کاموں کا بدلہ دے گا۔ 15 تُو بھی اُس سے خبردار رہنا کیونکہ اُس نے ہماری باتوں کی سخت مُخالفت کی تھی۔
16 عدالت میں میری پہلی پیشی کے وقت کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا بَلکہ سَب نے مُجھے چھوڑ دیا تھا۔ کاش خُدا اُن سے اُس کا جَواب طلب نہ کرے! 17 مگر خُداوؔند میرا مددگار ہُوا۔ اَور خُداوؔند نے مُجھے قُوّت بخشی تاکہ میرے ذریعہ پیغام کی پُوری طرح سے مُنادی کی جائے تاکہ سَب غَیریہُودی اُسے سُن سکیں۔ ساتھ ہی میں بھُوکے شیروں کے مُنہ سے بھی چھُڑایا گیا۔ 18 اَور خُداوؔند مُجھے ہر بدی کے حملہ سے بچائے گا اَور سلامتی کے ساتھ اَپنی آسمانی بادشاہی میں پہُنچائے گا۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔
- a طُومار تحریروں کا مجموعہ
Languages