4 عتلیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے ساتویں سال میں یہویادعؔ نے سَو سَو آدمیوں کے دستوں کے سرداروں، کاریوں یعنی شاہی مُحافظوں اَور مُقرّر پہرےداروں کو بُلوایا اَور اُنہیں اَپنے پاس یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جمع کیا۔ تَب یہویادعؔ نے اُن کے ساتھ ایک عہد کیا اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اُنہیں قَسم کھِلائی، پھر اُس کے بعد بادشاہ کے بیٹے کو اُنہیں دِکھایا۔ 5 تَب یہویادعؔ نے اُنہیں حُکم دیا، تُمہیں یہ کام کرناہے، تُم جو تین دستے میں ہو، ”تُم میں سے ایک تہائی فَوجی جو سَبت پر یہاں کام کرنے آتے ہیں، وہ شاہی محل پر پہرا دیں گے۔ 6 اَور دُوسری ایک تہائی دستہ صُورؔ نام کے پھاٹک پر اَور تیسری ایک تہائی دستہ پہرےداروں کے پیچھے کے پھاٹک پر پہرا دینا اِس طرح تُم بیت المُقدّس کی حِفاظت کرنا۔ 7 اَور تمہارے دو دستے جو عام طور پر سَبت کو فارغ ہو جاتے ہیں، وہ بادشاہ کے آس پاس رہ کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی نگہبانی کریں۔ 8 تُم اَپنے اَپنے ہاتھوں میں ہتھیار لیٔے ہُوئے بادشاہ کو چاروں طرف سے گھیرے رہنا، اَورجو کویٔی تمہاری صفوں کے نزدیک آئے وہ ضروُر قتل کر دیا جائے۔ اَور جہاں بھی بادشاہ آئیں یا جائیں تُم اُن کا تحفُّظ کرنا۔“
9 اَور سَو سَو کے دستوں کے سرداروں نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ یہویادعؔ کاہِنؔ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔ اَور ہر ایک سردار نے اَپنے آدمیوں کو جِن کو سَبت کے دِن اَندر آکر پہرا دینے اَور پہرا دے کر فارغ ہونے کی باری تھی وہ اُنہیں اَپنے ساتھ لے کر یہویادعؔ کاہِنؔ کے پاس گئے۔ 10 تَب کاہِنؔ نے داویؔد بادشاہ کے نیزے اَور سپریں جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں تھیں اُن سرداروں کو دیں 11 تَب ہر ایک مُحافظ دستہ اَپنے ہاتھ میں ہتھیار لیٔے ہُوئے بیت المُقدّس اَور مذبح کے قریب جُنوبی جانِب سے لے کر شمالی جانِب تک بادشاہ کے اِردگرد کھڑے ہو گئے۔
12 پھر یہویادعؔ کاہِنؔ بادشاہ کے بیٹے کو باہر لاکر اُس کے سَر پر تاج رکھا اَور خُدا کے عہد کی ایک نقل اُسے دی اَور اُس کا مَسح کرکے بادشاہ ہونے کا اعلان کیا۔ اَور لوگوں نے تالیاں بجائیں اَور بُلند آواز سے نعرہ لگایا، ”بادشاہ سلامت رہے!“
13 جَب عتلیاہؔ نے مُحافظ دستہ اَور لوگوں کا شوروغل سُنا تو وہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں لوگوں کے درمیان آئی؛ 14 اَور اُس نے دیکھا کہ بادشاہ حسبِ دستور سُتون کے پاس کھڑا ہے اَور افسر اَور نرسنگا پھُونکنے والے بادشاہ کے قریب کھڑے ہیں اَور مُلک کے تمام لوگ خُوشی منا رہے اَور نرسنگے پھُونک رہے ہیں۔ تَب عتلیاہؔ نے اَپنے کپڑے پھاڑے اَور چِلّاکر کہا، ”غدّاری! غدّاری!“
15 تَب یہویادعؔ کاہِنؔ نے سَو سَو کے دستوں کے فَوجی سرداروں کو حُکم دیا: ”اُسے صفوں کے بیچ سے نکال کر باہر لے آؤ اَور اگر کویٔی اُسے بچانے کی کوشش کرے تو اُنہیں تہِ تیغ کر دو۔“ کیونکہ کاہِنؔ نے حُکم دے رکھا تھا، ”عتلیاہؔ کا قتل یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے اَندر نہ کیاجایٔے۔“ 16 لہٰذا فَوجی سرداروں نے عتلیاہؔ کو باہر جانے کو مجبور کیا اَور جَب وہ گھوڑوں کے لئے مُقرّر پھاٹک سے ہوکر شاہی محل کے میدان میں داخل ہوئی تو وہاں اُسے قتل کر دیا گیا۔
17 اَور یہویادعؔ نے اِس موقع پر یَاہوِہ اَور بادشاہ اَور لوگوں کے درمیان یہ عہد باندھا کی وہ صِرف یَاہوِہ کے لوگ ہوں گے۔ اَور یہویادعؔ نے بادشاہ اَور لوگوں کے درمیان بھی ایک عہد قائِم کرایا۔ 18 اَور مُلک کے سَب لوگ بَعل کے مَندِر گیٔے اَور اُسے پُوری طرح سے نِیست و نابود کر ڈالا اَور اُس کے مذبحوں اَور بُتوں کو چکنا چُور کر دیا اَور بَعل کے کاہِنؔ متّانؔ کو مذبحوں کے سامنے قتل کر دیا۔
21 جَب یُوآشؔ[a] سات سال کا تھا تَب وہ حُکومت کرنے لگا۔
<- 2 سلاطین 102 سلاطین 12 ->- a یُوآشؔ دُوسرا نام یہُوآشؔ
Languages