1 تَب یہوشافاطؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور اُسے داویؔد کے شہر میں اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ دفن کیا گیا اَور اُن کا بیٹا یہُورامؔ بطور بادشاہ اُن کا جانشین ہُوا۔ 2 اَور اُس کے بھایٔی جو یہوشافاطؔ کی اَولاد تھے یہ تھے: عزریاہؔ، یحی ایل، زکریاؔہ، عزریاہؔ، مِیکاایلؔ اَور شفطیاہؔ۔ یہ تمام شاہِ اِسرائیل[a] یہوشافاطؔ کے بیٹے تھے۔ 3 اُن کے باپ نے اُنہیں چاندی اَور سونے کے بہت سے تحفے اَور قیمتی اَشیا اَور یہُودیؔہ میں فصیلدار شہر بھی دے رکھے تھے۔ لیکن بادشاہی اُس نے یہُورامؔ کو دی کیونکہ وہ اُس کا پہلوٹھا بیٹا تھا۔
8 یہُورامؔ کے زمانہ میں اِدُوم نے یہُوداہؔ کے خِلاف بغاوت کی اَور اَپنے اُوپر ایک بادشاہ مُقرّر کیا۔ 9 اِس لیٔے یہُورامؔ اَپنے منصبداروں اَور اَپنے تمام رتھوں کے ساتھ وہاں گیا۔ اَور اِدُومیوں نے اُسے اَور اُس کے رتھوں کے سرداروں کو گھیرلیا لیکن وہ اُٹھا اَور رات کے وقت اُن کا گھیرا توڑ کر نکل گیا۔ 10 اَور اِدُوم آج کے دِن تک یہُوداہؔ کی اِطاعت سے منحرف ہے۔
12 اَور یہُورامؔ کو ایلیّاہ نبی کی جانِب سے ایک خط مِلا جِس میں یہ پیشن گوئی کی گئی تھی:
16 تَب یَاہوِہ نے فلسطینیوں اَور عربوں کو جو کُوشیوں کی سرحد کے پاس مُقیم تھے، یہُورامؔ کے خِلاف جنگ کے لئے اُکسایا۔ 17 اُنہُوں نے یہُودیؔہ پر حملہ کیا اَور اُس کے اَندر گھُس آئے اَور سارے مال کو جو بادشاہ کے شاہی محل میں تھا اَور اُس کے بیٹوں اَور بیویوں کو بھی لے گیٔے۔ اَور اُس کے سَب سے چُھوٹے بیٹے یہُوآحازؔ یا احزیاہؔ کے سِوا اُس کے پاس کویٔی بیٹا باقی نہ رہا۔
18 اِن سَب کے بعد یَاہوِہ نے یہُورامؔ کو آنتوں کے لاعلاج مرض میں مُبتلا کر دیا۔ 19 مرض روزانہ بڑھتا ہی گیا اَور دو سال کے اِختتام پر بیماری کے باعث اُس کی انتڑیاں باہر نکل آئیں اَور شدید درد میں اُس کی موت ہو گئی۔ لوگوں نے اُس کے اِحترام میں کویٔی بڑی آگ اَور بخُور نہیں جَلائی جَیسا کہ اُنہُوں نے اُس کے باپ دادوں کے لیٔے جَلائی تھی۔
20 یہُورامؔ بتّیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے آٹھ سال یروشلیمؔ میں حُکمرانی کی۔ اُس کی وفات پر کسی نے ماتم نہ کیا اَور وہ داویؔد کے شہر میں دفن کیا گیا لیکن شاہی قبروں میں نہیں۔
<- 2 تواریخ 202 تواریخ 22 ->
Languages