4 مَیں نے اُس فرشتے سے جو مُجھ سے گُفتگو کر رہاتھا پُوچھا، ”اَے میرے آقا، یہ سَب کیا ہیں؟“
5 فرشتے نے جَواب دیا، ”کیا تُم نہیں جانتے کہ یہ کیا ہیں؟“
6 تَب فرشتے نے مُجھ سے کہا، ”زرُبّابِیل کے لیٔے یہ یَاہوِہ کا کلام ہے: ’نہ طاقت سے اَور نہ تو قُوّت سے بَلکہ میری رُوح سے ہوگا۔‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
7 ”اَے بڑے پہاڑ تُو کیا ہے؟ زرُبّابِیل کے سامنے تُو ہموار میدان ہو جائے گا اَور تَب وہ چوٹی کا پتّھر یہ پُکارتے ہُوئے آئے گا، ’اُس پر خُدا کی رحمت ہو، اُس پر خُدا کی رحمت ہو!‘ “
8 پھر یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا، 9 ”زرُبّابِیل کے ہاتھوں نے اِس بیت المُقدّس کی بُنیاد ڈالی ہے اَور اُسی کے ہاتھ سے یہ کام پُورا ہوگا۔ تَب تُم جانوگے کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔
10 ”اِن دِنوں میں ہونے والے چُھوٹے شروعاتی کام کو حقیر مت جانو؟ کیونکہ یَاہوِہ کی وہ سات آنکھیں جو ساری زمین کی سَیر کرتی ہیں، خُوشی سے اِس کام کی شروعات ہوتے ہُوئے اَور اُس ساہول کو جو زرُبّابِیل کے ہاتھ میں ہے دیکھ کر شادمان ہوتی ہے؟“
11 پھر مَیں نے فرشتہ سے پُوچھا، ”یہ دونوں زَیتُون کے درخت جو چراغدان کے داہنے بائیں ہیں، کیا ہیں؟“
12 مَیں نے دوبارہ اُس سے پُوچھا، ”زَیتُون کی یہ دو شاخیں کیا ہیں جو سونے کی دو نلیوں کے مُتّصل ہیں اَور جِن میں سے سُنہرا تیل نکل رہاہے؟“
13 فرشتہ نے جَواب دیا، ”کیا تُمہیں نہیں مَعلُوم کہ یہ کیا ہیں؟“
14 فرشتہ نے جَواب دیا، ”یہ وہ دو آسمانی مخلُوق ہیں جو تمام زمین کے مالک کی خدمت کے لیٔے مَسح کئے گیٔے ہیں۔“
<- زکریاؔہ 3زکریاؔہ 5 ->
Languages