6 اُس دِن مَیں بنی یہُوداہؔ کے سرداروں کو لکڑی کے ڈھیر میں آگ کے برتن کی مانند بنا دُوں گا جو لکڑیوں کے گٹھّے کو جَلا کر راکھ کردیتی ہے یا اُس مشعل کی مانند بنا دُوں گا جو اناج کے پُولوں کے درمیان جلتی رہتی ہے۔ یعنی وہ اَپنی داہنے اَور بائیں طرف اَور اُن کے گِردونواح کے سَب لوگوں کو جَلا کر راکھ کر دیں گے۔ لیکن یروشلیمؔ کے باشِندے اَپنی جگہ محفوظ رہیں گے۔
7 یَاہوِہ پہلے بنی یہُوداہؔ کی قِیام گاہوں کو بچائیں گے تاکہ داویؔد کے گھرانے کی شوکت اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کی شان یہُودیؔہ کے باشِندوں سے بڑھ کر نہ ہو۔ 8 اُس دِن یَاہوِہ خُود یروشلیمؔ کے باشِندوں کی حِفاظت کریں گے تاکہ اُن میں سَب سے کمزور بھی داویؔد کی مانند طاقتور ہوگا اَور داویؔد کا گھرانا خُدا کے مانند اَور یَاہوِہ کے اُس فرشتہ کی مانند ہوں گے جو اُن کے آگے آگے چلتا ہو۔ 9 اَور اُس دِن مَیں اُن سَب مُخالف قوموں کو ہلاک کرنے کی قصد سے نکلوں گا جو یروشلیمؔ پر حملہ کریں گی۔
11 اَور اُس دِن یروشلیمؔ میں بڑا ماتم ہوگا جَیسا مگِدّوؔ کی وادی میں ہددؔ رِمّونؔ نے کیا تھا۔ 12 اَور سارا مُلک ماتم کرےگا۔ یعنی ہر ایک گھرانا اَور اُن کی بیویوں کے ساتھ الگ الگ، داویؔد کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ، ناتنؔ کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ، 13 لیوی کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ، شِمعیؔ کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ 14 اَور باقی بچے ہُوئے سَب گھرانے کے لوگ اَور اُن کی بیویاں الگ الگ ماتم کریں گی۔
<- زکریاؔہ 11زکریاؔہ 13 ->
Languages