Link to home pageLanguagesLink to all Bible versions on this site
زبُور 125
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
1 یَاہوِہ پر توکّل رکھنے والے کوہِ صِیّونؔ کی مانند ہیں،
جو ہلتا نہیں ہے بَلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔
2 جِس طرح پہاڑ یروشلیمؔ کو گھیرے ہُوئے ہیں،
اُسی طرح اَب سے اَبد تک
یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو گھیرے رہتے ہیں۔
 
3 بدکار لوگوں کا عصا راستبازوں کی مِیراث پر قائِم نہ ہوگا،
تاکہ صادق لوگ اَپنے ہاتھ بدکاری کی طرف نہ بڑھانے پائیں۔
 
4 اَے یَاہوِہ، نیک لوگوں کا،
اَور راست دِل والوں کا بھلا کریں۔
5 لیکن جو ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑ کر اُن پر چلنے لگتے ہیں،
اُنہیں یَاہوِہ بدکرداروں کے ساتھ باہر نکال دیں گے۔
 
اِسرائیل کی سلامتی ہو!

<- زبُور 124زبُور 126 ->