Link to home pageLanguagesLink to all Bible versions on this site
زبُور 11
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے، داویؔد کا زبُور۔
1 میں یَاہوِہ میں پناہ لیتا ہُوں۔
پھر تُم مُجھ سے کیونکر کہتے ہو:
”چڑیا کی مانند اَپنے پہاڑ پر اُڑ جا۔
2 خبردار! کیونکہ بدکار لوگ اَپنی کمان کھینچتے ہیں؛
وہ اَپنے تیر کمان کی ڈوریوں پر رکھتے ہیں،
تاکہ چھاؤں میں بیٹھے ہُوئے
سیدھے لوگوں کے دِلوں پر تیر چلائیں۔
3 جَب بُنیادیں[a] ہی ڈھا دی جایٔیں،
تو راستباز کیا کر سَکتا ہے؟“
 
4 یَاہوِہ اَپنے مُقدّس ہیکل میں ہیں؛
اُن کا تخت آسمان پر نشین ہے۔
وہ بنی آدمؔ پر نگاہ رکھے ہُوئے ہیں؛
اَور اُن کی آنکھیں اُنہیں جانچتی ہیں۔
5 یَاہوِہ راستباز اَور بدکار دونوں کو پرکھتے ہیں،
یَاہوِہ کی رُوح تشدّد پسندوں سے نفرت کرتی ہے۔
6 بدکار لوگوں پر وہ پھندے برسائیں گے،
آگ کے اَنگارے اَور جلتی ہُوئی گندھک برسائیں گے؛
اَور اُن کے پیالہ کا حِصّہ جھُلسا دینے والی لُو ہوگی۔
 
7 کیونکہ یَاہوِہ راستباز ہیں؛
وہ عدل پسند کرتے ہیں؛
راستباز اُن کا دیدار حاصل کریں گے۔

<- زبُور 10زبُور 12 ->