3 چنانچہ مَوشہ نے لوگوں سے کہا، ”اَپنے میں سے چند آدمیوں کو مِدیانیوں کے خِلاف جنگ کرنے اَور اُن سے یَاہوِہ کا اِنتقام لینے کے لیٔے مُسلّح کر لو۔ 4 اِسرائیل کے ہر قبیلہ میں سے ایک ایک ہزار آدمی جنگ کے لیٔے بھیجنا۔“ 5 چنانچہ اِسرائیل کی برادریوں میں سے فی قبیلہ ایک ہزار کے حِساب سے بَارہ ہزار آدمیوں نے جنگ کے لیٔے ہتھیار باندھ لیٔے۔ 6 یُوں مَوشہ نے ہر قبیلہ میں سے ایک ہزار آدمیوں کو جنگ کے لیٔے الیعزرؔ کاہِنؔ کے بیٹے فِنحاسؔ کے ساتھ بھیجا جِس نے پاک مَقدِس کے ظروف اَور جنگ کا نعرہ بُلند کرنے کے لیٔے نرسنگے اَپنے ساتھ لیٔے۔
7 اُنہُوں نے یَاہوِہ کے ذریعہ مَوشہ کو دئیے ہویٔے حُکم کے مُطابق وہ مِدیانیوں سے لڑے اَور ہر آدمی کو مار ڈالا 8 جِن لوگوں کو اُنہُوں نے موت کے گھاٹ اُتارا اُن میں عیویؔ، رِقمؔ، ضُورؔ، حُورؔ، رِبعؔ اَور یہ پانچ مِدیانی بادشاہ بھی تھے۔ اُنہُوں نے بِلعاؔم بِن بعورؔ کو بھی تلوار سے قتل کیا۔ 9 اِسرائیلیوں نے مِدیانی عورتوں اَور بچّوں کو اسیر کیا اَور مِدیانیوں کے مویشیوں کے تمام ریوڑ بھیڑ اَور بکریوں کے تمام گلّے اَور سارا مال و اَسباب لُوٹ لیا۔ 10 اُنہُوں نے اُن تمام شہروں کو جہاں مِدیانی آباد تھے اَور اُن کی سَب چھاؤنی کو نذرِ آتِش کر دیا۔ 11 تَب اُنہُوں نے لوگوں اَور جانوروں سمیت تمام مالِ غنیمت کو جمع کیا 12 اَور تمام اسیروں اَور مالِ غنیمت کو مَوشہ، الیعزرؔ کاہِنؔ اَور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے پاس اَپنی چھاؤنی میں لے آئے جو یریحوؔ کے مقابل یردنؔ کے کنارے مُوآب کے میدانوں میں تھی۔
13 مَوشہ اَور الیعزرؔ کاہِنؔ اَور جماعت کے سَب سردار اُن کے اِستِقبال کے لیٔے چھاؤنی کے باہر گیٔے۔ 14 مَوشہ جنگ سے لَوٹے ہویٔے اُن افسران پر جھلّایا جو ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔
15 مَوشہ نے اُن سے پُوچھا، ”کیا تُم نے سَب عورتوں کو زندہ رہنے دیا؟“ 16 پعورؔ میں جو کچھ ہُوا اُس وقت یہی عورتیں بِلعاؔم کی صلاح سے اِسرائیلیوں کو یَاہوِہ سے برگشتہ کرنے کا ذریعہ بنی تھیں اَور یَاہوِہ کے لوگوں میں وَبا پھیلی تھی۔ 17 لہٰذا سَب لڑکوں کو مار ڈالو اَور ہر اُس عورت کو بھی مار ڈالو جو کسی مَرد کے ساتھ ہم بِستر ہو چُکی ہو۔ 18 لیکن ہر اُس لڑکی کو اَپنے لیٔے بچائے رکھو جو کبھی کسی مَرد کے ساتھ ہم بِستر نہ ہُوئی ہو۔
19 ”تُم سَب جنہوں نے کسی کو قتل کیا ہو یا کسی مقتول کو چھُوا ہو سات دِن تک چھاؤنی کے باہر رہے۔ تیسرے اَور ساتویں دِن تُم اَپنے آپ کو اَور اَپنے اسیروں کو پاک کر لو۔ 20 تُم ہر کپڑے کو اَور چمڑے، بکری کے بالوں اَور لکڑی سے بنی ہُوئی ہر شَے کو پاک کر لو۔“
21 تَب الیعزرؔ کاہِنؔ نے اُن سپاہیوں سے جو جنگ کرنے گیٔے تھے کہا، ”یَاہوِہ کی مَوشہ کو دی ہُوئی آئین کا یہ تَقاضا ہے کہ 22 سونا، چاندی، کانسا، لوہا، رانگا اَور سیسہ 23 اَور دُوسری کویٔی شَے جو آگ کی تاب لا سکے اُسے آگ میں ڈالا جائے، تَب وہ صَاف ہوگی۔ لیکن اُسے طہارت کے پانی سے بھی پاک کیا جائے۔ اَورجو کچھ آگ کو برداشت نہ کر سکے اُسے اُس پانی میں ڈالا جائے۔ 24 ساتویں دِن تُم اَپنے کپڑے دھونا۔ اَور پاک و صَاف ہوکر چھاؤنی میں آجانا۔“
32 لُوٹ کا مال جو سپاہیوں کے ہاتھ لگا تھا اُس کے علاوہ بچا ہُوا مالِ غنیمت یہ تھا: 6,75,000 بکریاں، 33 72,000 مویشی، 34 61,000 گدھے، 35 32,000 اَیسی عورتیں جو کسی مَرد کے ساتھ ہم بِستر نہ ہُوئی تھیں۔
42 بنی اِسرائیل کا نِصف حِصّہ جسے مَوشہ نے جنگی مَردوں کے حِصّہ سے الگ کر لیا تھا: 43 یعنی جماعت کا نِصف حِصّہ یہ 3,37,500 بھیڑیں، 44 36,000 مویشی، 45 30,500 گدھے، 46 16,000 مَرد۔ 47 اَور بنی اِسرائیل کے نِصف حِصّہ میں سے مَوشہ نے خُدا کے حُکم کے مُطابق ہر پچاس مَردوں اَور جانوروں کے پیچھے ایک ایک چُن کر لیویوں کو دیا جو یَاہوِہ کے مَسکن کی حِفاظت کے ذمّہ دار تھے۔
48 تَب وہ افسران جو ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کی قیادت کر رہے تھے مَوشہ کے پاس آئے۔ 49 اَور مَوشہ سے کہنے لگے، ”تمہارے خادِموں نے اُن سپاہیوں کا جو ہمارے ماتحت تھے شُمار کیا اَور اُن میں سے ایک بھی کم نہ ہُوا۔ 50 چنانچہ بازوبند، کنگن، انگُوٹھیاں، کان کی بالیاں اَور گلوبند جَیسی سونے کی چیزوں میں سے جو کچھ ہمارے ہاتھ لگا اُسے ہم یَاہوِہ کے حُضُور میں ہدیہ کے طور پر لایٔے ہیں تاکہ ہمارے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور کفّارہ دیا جائے۔“
51 تَب مَوشہ اَور الیعزرؔ کاہِنؔ نے اُن سے وہ سونا لے لیا جو گڑھے ہویٔے گہنوں کی شکل میں تھا۔ 52 ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے سپہ سالاروں سے لیٔے ہویٔے سونے کا وزن جسے مَوشہ اَور الیعزرؔ نے یَاہوِہ کے حُضُور میں نذرانے کے طور پر پیش کیا تھا جو 16,750 ثاقل[a] تھا۔ 53 ہر جنگی سپاہی نے اَپنے لیٔے کچھ نہ کچھ لے لیا تھا۔ 54 مَوشہ اَور الیعزرؔ کاہِنؔ نے ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے سپہ سالاروں سے سونا لے لیا اَور وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور میں بنی اِسرائیل کی یادگار کے طور پر خیمہ اِجتماع میں لے آئے۔
<- گِنتی 30گِنتی 32 ->- a 16,750 ثاقل تقریباً ایک سَو نوّے کِلوگرام
Languages