17 ” ’دُوسرے دِن بَارہ بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔ 18 بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر کی قُربانیاں اَور تپاون کی نذریں بھی گذراننا۔ 19 اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کی نذروں کے علاوہ ہو۔
20 ” ’تیسرے دِن گیارہ بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔ 21 بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر اَور تپاون کی نذروں کی قُربانیاں بھی گذراننا۔ 22 اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
23 ” ’چوتھے دِن دس بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔ 24 بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر اَور تپاون کی نذریں بھی گذراننا۔ 25 اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
26 ” ’پانچویں دِن نَو بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔ 27 بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر اَور تپاون کی نذریں کی قُربانیاں بھی گذراننا۔ 28 اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
29 ” ’چھٹے دِن آٹھ بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔ 30 بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر اَور تپاون کی نذروں کی قُربانیاں بھی گذراننا۔ 31 اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
32 ” ’ساتویں دِن سات بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔ 33 بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر اَور تپاون کی نذریں بھی گذراننا۔ 34 اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
35 ” ’آٹھویں دِن تمہارا اِجتماع ہو اَور کویٔی حسبِ معمول کام نہ کیا جائے۔ 36 اَور سوختنی نذر کے طور پر ایک بچھڑا، ایک مینڈھا اَور سات یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں گذرانو تاکہ وہ یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کی آتِشی قُربانی ٹھہرے۔ 37 بچھڑے، مینڈھے اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر اَور تپاون کی نذریں بھی گذراننا۔ 38 اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
39 ” ’تُم اَپنی مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر اُن کو یَاہوِہ کے حُضُور اَپنی مَنّتوں اَور رضا کی قُربانیوں کے علاوہ اَپنی سوختنی نذریں، اناج کی نذریں، تپاون کی نذریں اَور سلامتی کی نذریں گذراننا۔‘ “
40 مَوشہ نے بنی اِسرائیل کو وہ سَب کچھ بتا دیا جِس کا حُکم یَاہوِہ نے اُسے دیا تھا۔
<- گِنتی 28گِنتی 30 ->
Languages