5 چنانچہ مَوشہ اُن کا مُعاملہ یَاہوِہ کے حُضُور لے گیا 6 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا: 7 ”ضلافحادؔ کی بیٹیاں ٹھیک کہتی ہیں۔ تُو اُنہیں اُن کے باپ کے رشتہ داروں کے درمیان ضروُر ہی کچھ جائداد بطور مِیراث دینا۔ پس اُن کے باپ کی مِیراث اُن کے سُپرد کر دے۔
8 ”اَور بنی اِسرائیل سے کہہ، ’اگر کویٔی آدمی مَر جائے اَور اُس کا کویٔی بیٹا نہ ہو تو اُس کی مِیراث اُس کی بیٹی کو دینا۔ 9 اگر اُس کی کویٔی بیٹی بھی نہ ہو تو اُس کی مِیراث اُس کے بھائیوں کو دینا۔ 10 اَور اگر اُس کے کویٔی بھایٔی بھی نہ ہوں تو اُس کی مِیراث اُس کے باپ کے بھائیوں کو دینا۔ 11 اگر اُس کے باپ کے بھایٔی بھی نہ ہوں تو اُس برادری میں جو بھی اُس کا سَب سے قریبی رشتہ دار ہو اُسے اُس کی مِیراث دینا تاکہ وہ اُس کی مِلکیّت بَن جائے اَور یہ بنی اِسرائیل کے لیٔے آئین یَاہوِہ کے مَوشہ کو دئیے ہویٔے حُکم کے مُطابق شَرعی فرض ہوگا۔‘ “
15 مَوشہ نے یَاہوِہ سے کہا، 16 ”یَاہوِہ! تمام نَوع اِنسان کی رُوحوں کے خُدا کسی آدمی کو اِس جماعت پر ایک نِگراں مُقرّر کرنا 17 جو اُن کے سامنے آیا جایا کرے اَورجو اُنہیں باہر لے جانے اَور اَندر لانے میں اُن کا رہبر ہو تاکہ یَاہوِہ کی جماعت اُن بھیڑوں کی طرح نہ ہو جِن کا کویٔی چرواہا نہیں ہوتا۔“
18 چنانچہ یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”تُو یہوشُعؔ بِن نُونؔ کو جو رُوح سے معموُر ہے لے اَور اُس پر اَپنا ہاتھ رکھ۔ 19 اُسے الیعزرؔ کاہِنؔ اَور ساری جماعت کے سامنے کھڑا کر اَور اُن کے سامنے اُسے اِختیار دے۔ 20 اَپنے کچھ اِختیارات اُس کے سُپرد کردینا تاکہ بنی اِسرائیل کی ساری جماعت اُس کی اِطاعت کرے۔ 21 وہ الیعزرؔ کاہِنؔ کے سامنے کھڑا ہُوا کرے جو یَاہوِہ کے حُضُور اُس کی خاطِر اُوریمؔ کا حُکم دریافت کیا کرےگا۔ اِسی کے حُکم سے وہ اَور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت باہر جایا کریں اَور اُسی کے حُکم سے وہ اَندر آئیں۔“
22 چنانچہ مَوشہ نے یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق عَمل کیا۔ اُس نے یہوشُعؔ کو لیا اَور الیعزرؔ کاہِنؔ اَور ساری جماعت کے سامنے کھڑا کیا۔ 23 تَب یَاہوِہ نے جو ہدایات مَوشہ کی مَعرفت دی تھیں اُن کے مُطابق اُس نے اَپنے ہاتھ یہوشُعؔ پر رکھے اَور اُسے اِختیار بخشا۔
<- گِنتی 26گِنتی 28 ->
Languages