2 بنی اِسرائیل نے امُوریوں کے ساتھ جو کچھ کیا تھا وہ سَب بلقؔ بِن صِفُورؔ نے دیکھا تھا۔ 3 اِس لیٔے مُوآب نہایت خوفزدہ ہُوا کیونکہ اُن لوگوں کی تعداد بہت زِیادہ تھی۔ سَو مُوآبی بنی اِسرائیل کی وجہ سے بےحد پریشان ہویٔے۔
4 چنانچہ مُوآبیوں نے مِدیانی بُزرگوں سے کہا، ”یہ گِروہ ہمارے آس پاس کی ہر شَے کو اَیسے چٹ کر جائے گا جَیسے کویٔی بَیل کھیت کی گھاس کو چٹ کر جاتا ہے۔“
7 چنانچہ مُوآبی اَور مِدیانی بُزرگ اَپنے ساتھ فال کھولنے کی اُجرت لے کر روانہ ہویٔے۔ جَب وہ بِلعاؔم کے پاس پہُنچے تو اُسے بلقؔ کا پیغام دے دیا۔
8 بِلعاؔم نے اُن سے کہا، ”تُم رات یہیں گُزارو اَور یَاہوِہ مُجھے جو جَواب دیں گے اُسے مَیں تمہارے پاس لے آؤں گا۔“ چنانچہ مُوآب کے حاکم بِلعاؔم کے ہاں ٹھہر گیٔے۔
9 خُدا نے بِلعاؔم کے پاس آکر پُوچھا، ”تمہارے ساتھ یہ کون آدمی ہیں؟“
10 بِلعاؔم نے خُدا سے کہا، ”مُوآب کے بادشاہ بلقؔ بِن صِفُورؔ نے میرے پاس یہ پیغام بھیجا ہے: 11 ’جو قوم مِصر سے نکل آئی ہے اُس کے لوگوں سے مُلک کی سطح چھُپ گئی ہے۔ لہٰذا تُم آکر میری خاطِر اُن پر لعنت کرنا۔ تَب شاید میں اُن سے جنگ کرکے اُنہیں نکال سکوں۔‘ “
12 لیکن خُدا نے بِلعاؔم سے کہا، ”تُو اُن کے ساتھ مت جا اَور نہ ہی اُن لوگوں پر لعنت کر کیونکہ وہ مُبارک ہیں۔“
13 بِلعاؔم نے صُبح کو اُٹھ کر بلقؔ کے حاکم سے کہا، ”تُم اَپنے مُلک کو لَوٹ جاؤ کیونکہ یَاہوِہ مُجھے تمہارے ساتھ جانے کی اِجازت نہیں دیتے۔“
14 چنانچہ مُوآبی حاکم بلقؔ کے پاس لَوٹ آئے اَور کہا، ”بِلعاؔم نے ہمارے ساتھ آنے سے اِنکار کر دیا۔“
15 تَب بلقؔ نے دُوسرے حاکم روانہ کئے جو تعداد میں زِیادہ اَور پہلوں سے زِیادہ مُعزّز تھے۔ 16 وہ بِلعاؔم کے پاس آئے اَور کہا:
18 لیکن بِلعاؔم نے اُنہیں جَواب دیا، ”چاہے بلقؔ اَپنے محل میں جِتنا چاندی اَور سونا مُجھے دے تَب بھی میں اَپنے یَاہوِہ خُدا کے حُکم سے تجاوُز نہیں کر سَکتا۔ 19 لہٰذا تُم اُن لوگوں کی طرح آج کی رات یہیں قِیام کرو تَب میں دیکھوں گا کہ یَاہوِہ مُجھ سے اَور کیا کہتے ہیں۔“
20 اُس رات خُدا بِلعاؔم کے پاس آئے اَور کہا، ”چونکہ یہ آدمی تُجھے بُلانے آئے ہیں لہٰذا تُو اُن کے ساتھ چلا جا لیکن جو مَیں تُجھ سے کہُوں وُہی کرنا۔“
24 تَب یَاہوِہ کا فرشتہ دو تاکستانوں کے درمیان ایک تنگ پگڈنڈی پر جا کر کھڑا ہو گیا جِس کے دونوں طرف دیواریں تھیں۔ 25 جَب اُس گدھی نے یَاہوِہ کے فرشتہ کو دیکھا تو وہ دیوار سے اَیسی چپک گئی کہ بِلعاؔم کا پاؤں دیوار سے ٹکرا گیا۔ چنانچہ اُس نے اُسے پھر مارا۔
26 تَب یَاہوِہ کا فرشتہ آگے بڑھ کر ایک اَیسے تنگ مقام میں کھڑا ہو گیا جہاں داہنی یا بائیں طرف مُڑنے تک کی جگہ نہ تھی۔ 27 جَب اُس گدھی نے یَاہوِہ کے فرشتہ کو دیکھا تو وہ بِلعاؔم کو لیٔے ہویٔے بیٹھ گئی۔ وہ اِس قدر خفا ہُوا کہ اُسے اَپنی لاٹھی سے مارا۔ 28 تَب یَاہوِہ نے گدھی کا مُنہ کھولا اَور اُس نے بِلعاؔم سے کہا، ”مَیں نے تیرے ساتھ کیا کیا ہے جو تُونے مُجھے تین بار مارا؟“
29 بِلعاؔم نے گدھی کو جَواب دیا، ”تُونے مُجھے بےوقُوف بنایا! اگر میرے ہاتھ میں تلوار ہوتی تو مَیں تُجھ کو اِسی وقت مار ڈالتا۔“
30 گدھی نے بِلعاؔم سے کہا، ”کیا میں تیری وُہی گدھی نہیں ہُوں جِس پر تُو آج تک سوار ہوتا آیا ہے؟ کیا مَیں نے تیرے ساتھ پہلے کبھی اَیسا کیا ہے؟“
31 تَب یَاہوِہ نے بِلعاؔم کی آنکھیں کھولیں اَور اُس نے یَاہوِہ کے فرشتہ کو ہاتھ میں ننگی تلوار لیٔے ہویٔے راہ میں کھڑا دیکھا۔ چنانچہ وہ جھُک کر مُنہ کے بَل گرا۔
32 یَاہوِہ کے فرشتہ نے اُس سے پُوچھا، ”تُونے اَپنی گدھی کو تین بار کیوں مارا؟ مَیں تُجھ سے مزاحمت کرنے اِس لیٔے یہاں آیا ہُوں کہ تیری چال میری نظر میں ٹیڑھی ہے۔ 33 اِس گدھی نے مُجھے دیکھا اَور تین بار میرے سامنے سے ہٹ گئی۔ اگر وہ نہ ہٹتی تو یقیناً تُجھ کو تو میں مار ہی ڈالتا لیکن اُسے جیتی چھوڑ دیتا۔“
34 بِلعاؔم نے یَاہوِہ کے فرشتہ سے کہا، ”مَیں نے گُناہ کیا ہے۔ میں نہیں جانتا تھا کہ تُو میرا راستہ روکے کھڑا ہے۔ لیکن اگر تُجھے ناگوار گزرتا ہو تو میں واپس چلا جاتا ہُوں۔“
35 یَاہوِہ کے فرشتہ نے بِلعاؔم سے کہا، ”تُو اِن آدمیوں کے ساتھ چلا جا لیکن وُہی بات کہنا جو مَیں تُجھ سے کہُوں۔“ لہٰذا بِلعاؔم بلقؔ کے حاکم کے ساتھ چلا گیا۔
36 جَب بلقؔ نے سُنا کہ بِلعاؔم آ رہاہے تو وہ اُس کے اِستِقبال کے لیٔے مُوآب کے اُس شہر تک گیا جو ارنُونؔ کی سرحد پر اُس کے مُلک کے آخِری کنارے پر ہے۔ 37 بلقؔ نے بِلعاؔم سے کہا، ”مَیں نے تُجھے فوراً بُلایا تھا۔ تُونے آنے میں اِتنی تاخیر کیوں کی؟ کیا مَیں تُجھے صِلہ دینے کے قابل نہ تھا؟“
38 بِلعاؔم نے بلقؔ سے کہا، ”اَب تو مَیں تمہارے پاس آ ہی چُکا ہُوں۔ لیکن اَپنی طرف سے کچھ نہیں کہہ سَکتا؟ جو بات خُدا میرے مُنہ میں ڈالیں گے میں وُہی کہُوں گا۔“
39 تَب بِلعاؔم بلقؔ کے ساتھ ہو لیا اَور وہ قِریت حُصاتؔ پہُنچ گیٔے۔ 40 بلقؔ نے مویشی اَور بھیڑوں کی قُربانیاں پیش کیں اَور کچھ گوشت بِلعاؔم اَور اُن اہلکاروں کو دیا جو اُس کے ساتھ تھے۔ 41 دُوسرے دِن صُبح کو بلقؔ بِلعاؔم کو باموت بَعل[a] کو عبادت کے مقام پر لے گیا اَور وہاں اُوپر سے اُس نے اِسرائیلی چھاؤنی کے بیرونی حِصّہ کو دُور دُور تک دیکھا۔
<- گِنتی 21گِنتی 23 ->- a باموت بَعل بَعل کی اُونچی جگہ
Languages