1 دیکھو مَیں اَپنا پیغمبر اَپنے آگے بھیج رہا ہُوں۔ جو میرے آنے سے پہلے میری راہ تیّار کرےگا۔ تَب خُداوؔند جِس کے تُم طالب ہو وہ اَچانک اَپنی بیت المُقدّس میں تشریف لے آئیں گے۔ ہاں عہد کا پیغمبر جِس کے تُم آرزُومند ہو، آ جائے گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
2 لیکن اُس کے آنے کے دِن کو کون برداشت کر سکتا ہے اَور جَب وہ ظاہر ہوگا تو کون کھڑا رہ سکےگا کیونکہ وہ سُنار کی جلتی ہوئی بھٹّی کی طرح یا دھوبی کے صابُن کی مانند ہے۔ 3 وہ چاندی کو صَاف کرنے اَور اُس کی گندگی دُور کرنے والے سُنار کی مانند بیٹھے گا؛ اَور جَیسے سونے اَور چاندی کو صَاف کیا جاتا ہے وَیسے ہی وہ بنی لیوی کو صَاف کرےگا۔ تَب وہ یَاہوِہ کے اَیسے لوگ ہوں گے جو راستبازی سے نذرانہ لائیں گے۔ 4 تَب مُلک یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کا نذرانہ یَاہوِہ کو اَیسا منظُور ہوگا جَیسا قدیم زمانوں اَور گُزرے دِنوں میں ہُوا کرتا تھا۔
5 تَب مَیں تمہاری عدالت کے لیٔے تمہارے نزدیک آؤں گا اَور اوجھاؤں، بدکاروں اَور جھُوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اَور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو اُن کی مزدُوری نہیں دیتے اَور بیواؤں اَور یتیموں پر ظُلم کرتے ہیں اَور پردیسیوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہیں اَور مُجھ سے نہیں ڈرتے ہیں، مَیں اُن سَب کے خِلاف فوراً گواہی دُوں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
8 ”کیا کویٔی فانی شخص یَاہوِہ کو لُوٹ سکتا ہے؟ پھر بھی تُم مُجھے لُٹتے ہو۔
14 تُم نے کہا ہے، یَاہوِہ کی عبادت کرنا بیکار ہے۔ قادرمُطلق یَاہوِہ کے تقاضوں پر عَمل کرنے اَور اُن کے حُضُور میں ماتم کرنے والوں کی طرح جانے سے کیا حاصل ہُوا؟ 15 لیکن اَب ہم مغروُروں کو برکت والے کہتے ہیں۔ بے شک بدکار خُوشحال ہوتے ہیں اَور یَاہوِہ کی مُخالفت کرنے والے رِہائی پاتے ہیں۔
17 قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اُس روز جَب مَیں عَمل کروں گا،“ تَب وہ میری خاص مِلکیّت ہوں گے؛ اَور مَیں اُن پر اَیسی شفقت کروں گا جَیسے ایک باپ اَپنے خدمت گزار بیٹے پر شفیق ہوتاہے۔ 18 تَب تُم راستبازوں اَور بدکاروں کے درمیان اَور یَاہوِہ کی عبادت کرنے اَور نہ کرنے والوں میں صَاف صَاف اِمتیاز دیکھوگے۔
<- ملاکیؔ 2ملاکیؔ 4 ->
Languages