7 ” ’اَور خطا کی قُربانی اَور گُناہ کی قُربانی دونوں کے لیٔے ایک ہی آئین عَمل میں لایا جائے اَور اُنہیں وُہی کاہِنؔ کھائے جو اِس کا کفّارہ دیتاہے۔ 8 اَور وہ کاہِنؔ جو کسی اِنسان کے لیٔے سوختنی نذر پیش کرتا ہے وہ سوختنی نذر کے جانور کی کھال اَپنے لیٔے رکھ سَکتا ہے۔ 9 اُسی طرح ہر ایک اناج کی قُربانی جو تنور یا کڑاہی میں یا توے پر پکائی گئی ہو، وہ سَب کُچھ اُسی کاہِنؔ کی ہوگی جو اُسے پیش کرتا ہے۔ 10 اَور ہر ایک اناج کی قُربانی خواہ اُس میں تیل مِلا ہو یا وہ خشک ہو اَہرونؔ کے سَب بیٹوں کو برابر حِصّہ ملے گا۔
12 ” ’اگر وہ اِسے شُکر گُزاری کے طور پر پیش کرے تَب وہ شُکر گزاری کی قُربانی کے ساتھ تیل سے گُندھے ہویٔے بے خمیری روٹی اَور تیل چُپڑی ہُوئی بے خمیری ٹکیاں اَور تیل سے اَچھّی طرح گُندھے ہویٔے مَیدے کی روٹیاں بھی گذرانے۔ 13 اَور شُکر گُزاری کی سلامتی کی نذر کی قُربانی کے ساتھ وہ خمیری ٹکیاں بھی نذر گزرانے۔ 14 اَور ہر قُربانی کی ایک ایک روٹی یَاہوِہ کے لیٔے نذرانہ کے طور پر لایٔے؛ اَور یہ اُسی کاہِنؔ کا ہوگا جو سلامتی کی نذر کا خُون مذبح پر چھڑکتا ہے۔ 15 شُکر گُزاری کی سلامتی کی نذر کا گوشت کاہِنؔ کو اُسی دِن کھا لینا چاہیے جِس دِن وہ قُربانی پیش کرتا ہے اَور صُبح تک اُس میں سے کچھ بھی بچا کر نہ رکھے۔
16 ” ’لیکن اگر اُس کی قُربانی کسی مَنّت کی یا رضا کی قُربانی ہو تو، وہ قُربانی اُسی دِن کھائی جائے جِس دِن وہ گذرانی جائے۔ اَور اگر کچھ بچ جایٔے تو اُسے اگلے دِن کھایا جا سَکتا ہے۔ 17 لیکن جو کُچھ اُس قُربانی کے گوشت میں سے تیسرے دِن تک بچا رہ جایٔے تو وہ آگ میں جَلا دیا جائے۔ 18 اِس لیٔے اگر وہ سلامتی کی نذر کا گوشت تیسرے دِن کھاتا ہے، تو وہ قُربانی قبُول نہ ہوگی اَور نہ ہی اُسے گذراننے والے کو اُس کا کویٔی اجر ملے گا کیونکہ وہ مکرُوہ ہے۔ اَورجو اِنسان اُس میں سے کچھ کھائے، تو اُس کا گُناہ اُسی کے سَر لگے گا۔
19 ” ’اَورجو گوشت کسی ناپاک چیز سے چھُو جائے، تو اُسے ہرگز نہ کھایا جائے۔ بَلکہ اُسے آگ میں جَلا دیا جائے اَور قُربانی کا دُوسرا گوشت، جو رسماً پاک ہے اُسے کھا سَکتا ہے۔ 20 لیکن اگر کویٔی ناپاک اِنسان سلامتی کی نذر کی قُربانی کا کچھ گوشت کھائے جو یَاہوِہ کا حِصّہ ہے، تو اُس اِنسان کو لازماً اَپنے لوگوں میں سے خارج کیا جائے۔ 21 اگر کویٔی اِنسان کسی ناپاک چیز کو چھُولے، چاہے وہ اِنسان کی ناپاکی ہو یا کویٔی ناپاک جانور کی یا کویٔی نجِس مکرُوہ شَے ہو، اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی میں سے کچھ گوشت کھائے جو یَاہوِہ کا حِصّہ ہے، تو وہ اِنسان بھی لازماً اَپنے لوگوں میں سے خارج کیا جائے۔‘ “
35 یہ یَاہوِہ کی بطور غِذا آتِشی قُربانیوں میں سے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے مَسح ہونے کا حِصّہ ہے جو اُس دِن مُقرّر کیا گیا جَب اُنہیں بطور کاہِنؔ یَاہوِہ کے حُضُور خدمت اَنجام دینے کے لیٔے حاضِر کیا گیا تھا۔ 36 جِس دِن اُنہیں مَسح کیا گیا، اُسی دِن یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا کہ کاہِنوں کو اُن کا یہ دائمی حِصّہ پُشت در پُشت دیتے رہیں۔
37 لہٰذا سوختنی نذر، اناج کی نذر کی قُربانی، گُناہ کی قُربانی، خطا کی قُربانی، مَسح کی قُربانی اَور سلامتی کی نذر کے ضوابط یہ ہیں 38 جو یَاہوِہ نے مَوشہ کو کوہِ سِینؔائی پر اُس دِن دئیے تھے، جِس دِن یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو کوہِ سِینؔائی کے بیابان میں حُکم دیا کہ یَاہوِہ کے حُضُور اَپنی قُربانیاں گزرانے۔
<- اَحبار 6اَحبار 8 ->
Languages