1 جَب یردنؔ کے مغرب میں بسے ہُوئے امُوریوں کے تمام بادشاہوں اَور ساحِل پر رہنے والے سَب کنعانی بادشاہوں نے یہ سُنا کہ کس طرح یَاہوِہ نے ہمارے پار ہونے تک بنی اِسرائیل کے سامنے یردنؔ کے پانی کو ہٹا کر خشک کر دیا تو اُن کے دِل پگھل گیٔے اَور اُن میں بنی اِسرائیل کا مُقابلہ کرنے کی ہمّت نہ رہی۔
4 اَور یہ یہوشُعؔ نے اِس لیٔے ختنہ کیا کہ مِصر سے نکل کر آئے ہُوئے تمام لوگوں میں سے جتنے جنگجو نوجوان تھے وہ مِصر سے نکل آنے کے بعد بیابان میں راستہ ہی میں مَر گیٔے تھے۔ 5 اُن تمام لوگوں کا تو ختنہ ہو چُکاتھا جو نکل آئےتھے لیکن اِن سَب کا ختنہ نہ ہُوا تھا جو مِصر سے نکلنے کے بعد سفر کے دَوران بیابان میں پیدا ہُوئے تھے۔ 6 بنی اِسرائیل چالیس بَرس تک بیابان میں پھرتے رہے جَب تک کہ مِصر سے نکلے ہُوئے سَب جنگجو نوجوان فنا نہ ہو گیٔے کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کی نافرمانی کی تھی۔ یَاہوِہ نے اُن ہی سے قَسم کھائی تھی کہ وہ اُس مُلک کو جہاں دُودھ اَور شہد کی نہریں بہتی ہیں دیکھ بھی نہ پائیں گے جسے اُنہُوں نے ہمیں دینے کی اُن کے آباؤاَجداد سے قَسم کھائی تھی۔ 7 لہٰذا اُن ہی کے بیٹوں کا جو خُدا کی طرف سے اُن کی جگہ برپا کئے گیٔے تھے یہوشُعؔ نے ختنہ کیا۔ وہ اَب تک نامختون تھے کیونکہ راہ میں اُن کا ختنہ نہ ہو پایاتھا۔ 8 جَب قوم کے تمام لوگوں کا ختنہ ہو چُکا تو وہ اَچھّے ہونے تک وہیں ہی میں مُقیم رہے۔
9 تَب یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”آج کے دِن مَیں نے تمہاری مِصر والی ملامت کو تُم سے دُور کر دیا۔“ اِس لیٔے وہ جگہ آج تک گِلگالؔ[a] کہلاتی ہے۔
10 اَور بنی اِسرائیل نے اُسی ماہ کی چودھویں تاریخ کی شام کو جَب کہ وہ یریحوؔ کے میدانوں میں گِلگالؔ کے مقام پر خیمہ زن تھے عیدِفسح منائی۔ 11 اَور عید فسح کے دُوسرے دِن اُنہُوں نے اُس مُلک کی پیداوار میں سے بے خمیری روٹی اَور اُسی دِن سے بھُنی ہُوئی بالیں بھی کھا لیں۔ 12 اَور جِس دِن اُنہُوں نے اُس مُلک کی پیداوار کھانا شروع کی اُس کے دُوسرے دِن سے منّا کا اُترنا موقُوف ہو گیا اَور آگے پھر کبھی بنی اِسرائیل کو منّا نہ مِلا۔ لیکن اُس سال اُنہُوں نے کنعانؔ کی پیداوار کھائی۔
14 اُس نے جَواب دیا، ”نہیں بَلکہ مَیں اِس وقت یَاہوِہ کی فَوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے آیا ہُوں۔“ تَب یہوشُعؔ نے زمین پر مُنہ کے بَل گِر کر سَجدہ کیا اَور اُس سے پُوچھا، ”میرے آقا کا اَپنے خادِم کے لیٔے کیا پیغام ہے؟“
15 یَاہوِہ کی فَوج کے سپہ سالار نے جَواب دیا، ”اَپنے جُوتے اُتار دو کیونکہ جِس جگہ پر تُم کھڑے ہو وہ مُقدّس ہے۔“ اَور یہوشُعؔ نے وَیسا ہی کیا۔
<- یہوشُعؔ 4یہوشُعؔ 6 ->- a گِلگالؔ عِبرانی میں لُڑھکنا
Languages