1 یُوسیفؔ کے پہلوٹھے کی حیثیت سے منشّہ کے قبیلہ کا حِصّہ یہ تھا یعنی مکیرؔ کے لیٔے جو منشّہ کا پہلوٹھا تھا۔ مکیرؔ گِلعادیوں کا باپ تھا۔ اُسے گِلعادؔ اَور باشانؔ ملے تھے کیونکہ مکیرؔ نہایت جنگجو آدمی تھا۔ 2 چنانچہ یہ حِصّے منشّہ کی برادریوں کے باقی لوگوں کے لیٔے تھے یعنی ابیعزیر، حِلقؔ، اَسری ایل، شِکیمؔ، حِفرؔ اَور شمیدعؔ کے لیٔے۔ یہ اَپنی برادریوں کے مُطابق یُوسیفؔ کے بیٹے منشّہ کی نرینہ اَولاد تھے۔
3 ضلافحادؔ بِن حِفرؔ بِن گِلعادؔ بِن مکیرؔ بِن منشّہ کے بیٹے نہ تھے بَلکہ صِرف بیٹیاں ہی تھیں جِن کے نام محلاہؔ، نُوعاہؔ، حُگلاہؔ، مِلکاہؔ اَور تِرضاؔہ تھے۔ 4 وہ الیعزرؔ کاہِنؔ، یہوشُعؔ بِن نُونؔ اَور سرداروں کے پاس جا کر کہنے لگیں، ”یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا کہ وہ ہمیں ہمارے بھائیوں کے درمیان مِیراث دیں۔“ چنانچہ یہوشُعؔ نے یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق اُن کے باپ کے بھائیوں کے درمیان اُنہیں مِیراث دی۔ 5 منشّہ کو یردنؔ کے مشرق کے گِلعادؔ اَور باشانؔ کے علاوہ دس حِصّے زمین اَور مِلی 6 کیونکہ منشّہ کے قبیلہ کی بیٹیوں نے بھی بیٹوں کے ساتھ مِیراث پائی اَور منشّہ کے باقی بیٹوں کو گِلعادؔ کا مُلک مِلا۔
14 بنی یُوسیفؔ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”ہم تعداد میں بہت زِیادہ ہیں اَور یَاہوِہ نے ہمیں بڑی برکت دی ہے تُم نے ہمیں صرف ایک ہی حِصّہ مِیراث میں کیوں دیا؟“
15 یہوشُعؔ نے جَواب دیا، ”اگر تُم اِس قدر لاتعداد ہو اَور اِفرائیمؔ کا کوہستانی مُلک تمہارے لیٔے کافی نہیں تو جنگل میں چلے جاؤ اَور وہاں پَرزّیوں اَور رفائیمؔ کے مُلک میں درخت کاٹ کر اَپنے لیٔے زمین صَاف کر لو۔“
16 بنی یُوسیفؔ نے جَواب دیا، ”یہ کوہستانی مُلک ہمارے لیٔے کافی نہیں ہے اَور میدانی علاقہ کے تمام کنعانی باشِندے جو لوہے کے رتھوں کے مالک ہیں خواہ وہ بیت شانؔ اَور اُس کے قصبوں کے ہُوں یا یزرعیلؔ کی وادی کے باشِندے ہُوں۔“
17 لیکن یہوشُعؔ نے یُوسیفؔ کے گھرانے یعنی اِفرائیمؔ اَور منشّہ سے کہا، ”تُم لاتعداد اَور بہت طاقتور بھی ہو۔ تُمہیں صِرف ایک ہی حِصّہ نہ ملے گا۔ 18 بَلکہ جنگل سے گھِرا ہُوا کوہستانی مُلک بھی تمہارا ہے۔ اُسے کاٹ کر صَاف کر لو اَور اُس کی دُور دراز کی حُدوُد بھی تمہاری ہیں۔ حالانکہ کنعانیوں کے پاس لوہے کے رتھ ہیں اَور وہ طاقتور ہیں تو بھی تُم اُنہیں نکال دوگے۔“
<- یہوشُعؔ 16یہوشُعؔ 18 ->
Languages