10 ایُّوب نے اَپنے دوستوں کے لیٔے دعا مانگی اَور اُس کے بعد یَاہوِہ نے ایُّوب کو پھر سے سرفراز کیا اَورجو اُن کے پاس پہلے تھا اُس سے بھی دُگنا زِیادہ دے دیا۔ 11 ایُّوب کے تمام بھایٔی اَور بہنیں اَور ہر کویٔی جو اُن کو پہلے سے جانتے تھے آئے اَور اُنہُوں نے ایُّوب کے گھر میں اُن کے ساتھ کھانا کھایا اَور اُن تمام بَلاؤں کے لیٔے جو یَاہوِہ نے ایُّوب پر بھیجی تھیں اُن کو تسلّی دی۔ اَور ہر ایک نے ایُّوب کو چاندی کا ایک ایک سِکّہ اَور سونے کی ایک ایک انگُوٹھی دی۔[c]
12 یَاہوِہ نے ایُّوب کو اُن کے آخِری ایّام میں پہلے کی بہ نِسبت زِیادہ برکت بخشی۔ اُن کے پاس چودہ ہزار بھیڑیں، چھ ہزار اُونٹ، بَیل کی ایک ہزار جوڑیاں اَور ہزار گدھیاں ہو گئیں۔ 13 اَور اُن کے سات بیٹے اَور تین بیٹیاں بھی ہُوئیں۔ 14 ایُّوب نے پہلی بیٹی کا نام یمیمہؔ، دُوسری کا قصیاہؔ اَور تیسری کا قَرنؔ ہپّوک رکھا۔ 15 اُس ساری سرزمین میں اَیسی عورتیں کہیں بھی نہ تھیں جو ایُّوب کی بیٹیوں کی طرح خُوبصورت ہُوں اَور اُن کے باپ نے اُنہیں اُن کے بھائیوں کے ساتھ مِیراث دی۔
16 اُس کے بعد ایُّوب ایک سَو چالیس بَرس زندہ رہے اَور اَپنے بیٹوں اَور اُن کے بچّوں کی چوتھی پُشت تک دیکھی۔ 17 اَور اِس طرح ایُّوب نے بُوڑھے اَور ضعیف ہوکر وفات پائی۔
<- ایُّوب 41- a امثا 19:21؛ یَشع 14:27؛ مرقُ 10:27
- b خاک اَور راکھ لوگ اَپنے غم کے اِظہار کے لیٔے لوگ اَپنے سَروں پر مٹّی چھڑکتے تھے۔
- c یہ چاندی کا ایک بنا ہُوا ٹکڑا تھا جو سِکّے بنانے سے پہلے خریدوفروخت میں اِستعمال ہوتا تھا۔ سونے کی انگُوٹھی ایک زیور تھا جو عورتیں ناک میں پہنتی تھیں (پیدا 24:47؛ یَشع 3:21) اَور مَرد اَور عورتیں کانوں میں پہنتی تھیں (پیدا 35:4؛ خُرو 32:2‑3؛ قُضا 8:24)
Languages