11 جَب مُوآب، عمُّون، اِدُوم اَور دُوسرے تمام مُلکوں کے یہُودیوں نے سُنا کہ شاہِ بابیل نے باقی بچے لوگوں کو یہُودیؔہ میں رہنے دیا ہے اَور گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ بِن شافانؔ کو وہاں کا حاکم مُقرّر کیا ہے۔ 12 تو وہ سَب اُن تمام ممالک سے جہاں وہ پراگندہ ہو چُکے تھے لَوٹ کر یہُودیؔہ کے مُلک میں مِصفاہؔ میں آئے اَور گِدلیاہؔ سے ملے اَور کثرت سے مَے اَور موسمِ گرما کے میوے جمع کئے۔
13 یوحانانؔ بِن قاریحؔ اَور تمام لشکر کے افسر جو اَب تک دیہاتوں میں تھے مِصفاہؔ میں گِدلیاہؔ کے پاس آئے، 14 اَور اُس سے کہا، ”کیا آپ نہیں جانتے کہ بنی عمُّون کے بادشاہ بعلیسؔ نے اِشمعیل بِن نتنیاہؔ کو آپ کو جان سے مارنے کے لیٔے بھیجا ہے؟“ لیکن گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ نے اُن کا یقین نہ کیا۔
15 تَب یوحانانؔ بِن قاریحؔ نے مِصفاہؔ میں گِدلیاہؔ سے تنہائی میں کہا، ”مُجھے اِجازت دیجئے کہ جا کر اِشمعیل بِن نتنیاہؔ کو قتل کر دُوں اَور کسی کو خبر بھی نہ ہوگی۔ وہ کیوں آپ کی جان لے اَور تمام یہُودیوں کو جو آپ کے اِردگرد جمع ہُوئے ہیں اُنہیں پراگندہ ہونے دیں اَور یہُودیؔہ کے باقی بچے لوگوں کو تباہ کرے؟“
16 گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ نے یوحانانؔ بِن قاریحؔ سے کہا، ”تُم اَیسی کویٔی حرکت ہرگز نہ کرنا، کیونکہ تُم جو اِشمعیل کے بارے میں کہہ رہے ہو وہ سچ نہیں ہے۔“
<- یرمیاہؔ 39یرمیاہؔ 41 ->
Languages