3 تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے پُوچھا، ”اَے یرمیاہؔ! تُجھے کیا دِکھائی دے رہاہے؟“
4 تَب یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا، 5 ”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ’مَیں یہُودیؔہ کے اُن جَلاوطن لوگوں کو اُن اَچھّے اَنجیروں کی مانند سمجھتا ہُوں جنہیں مَیں نے یہاں سے کَسدیوں کے مُلک میں بھیج دیا ہے۔ 6 کیونکہ اُن پر میری نظرِ عنایت ہوگی اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک میں دوبارہ واپس لاؤں گا۔ میں اُنہیں آباد کروں گا، برباد نہیں؛ اَور اُنہیں لگاؤں گا، اُکھاڑوں گا نہیں۔ 7 میں اُنہیں اَیسا دِل دُوں گا کہ وہ مُجھے نزدیکی سے جان سکیں کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ وہ میری قوم ہوں گے اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا، کیونکہ وہ اَپنے پُورے دِل سے میری طرف رُجُوع کریں گے۔
8 ” ’جِس طرح خَراب اَنجیر خَراب ہونے کے سبب سے کھائے نہیں جاتے ہیں،‘ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’اُسی طرح سے میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ، اُس کے حاکموں اَور یروشلیمؔ کے بچے ہُوئے لوگوں کو ترک کر دُوں گا چاہے وہ اِس مُلک میں رہتے ہُوں یا مِصر میں رہتے ہُوں۔ 9 میں اُنہیں دُنیا کی تمام مملکتوں میں مکرُوہ اَور ناگوار قرار دُوں گا اَور جہاں جہاں میں اُنہیں جَلاوطن کروں گا؛ وہاں وہ ملامت، ضرب المثل، مذاق اَور لعنت کا باعث ہوں گے۔ 10 اَور مَیں اُن کے خِلاف تلوار، قحط اَور وَبا بھیجوں گا تاکہ وہ اُس مُلک سے جو مَیں نے اُنہیں اَور اُن کے آباؤاَجداد کو دیا تھا نِیست و نابود ہو جایٔیں۔‘ “
<- یرمیاہؔ 23یرمیاہؔ 25 ->
Languages