6 پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کی گلیوں میں اِس کلام کی مُنادی کرو، ’اِس عہدنامہ کی شرائط سُنو اَور اُن پر عَمل کرو۔ 7 جِس وقت مَیں تمہارے آباؤاَجداد کو مِصر سے باہر نکال لایا، تَب سے آج تک میں اُن کو بار بار یہ کہتے ہُوئے تاکید کرتا رہا، ”میری اِطاعت کرو۔“ 8 لیکن اُنہُوں نے نہ تو میرے حُکموں پر عَمل کیا اَور نہ ہی اُن پر غور کرنا مُناسب سمجھا؛ بَلکہ وہ اَپنے بُرے دِل کی ضِد پر اُڑے رہے اَور مَن مانی کی اِس لیٔے مَیں نے اِس عہدنامہ کی تمام لعنتیں اُن پر نازل کر دیں جِس پر عَمل کرنے کا مَیں نے اُنہیں حُکم دیا تھا لیکن اُنہُوں نے اُس پر عَمل نہیں کیا۔‘ “
9 پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”بنی یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں میں سازش پائی گئی ہے۔ 10 وہ اَپنے آباؤاَجداد کے گُناہوں کی طرف لَوٹ چُکے ہیں جنہوں نے میرے کلام کو ماننے سے اِنکار کیا تھا، اَور وہ غَیر معبُودوں کے پیروکار ہوکر اُن کی خدمت میں لگ گیٔے۔ بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ دونوں نے اُس عہد کو توڑ دیا جو مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ باندھا تھا۔ 11 اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’مَیں اُن پر ایک اَیسی آفت لاؤں گا جِس سے وہ بچ نہ سکیں گے۔ اگرچہ وہ مُجھ سے فریاد کریں گے تَو بھی مَیں اُن کی نہ سُنوں گا۔ 12 تَب اُس وقت یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ شہر کے باشِندے جا کر اُن معبُودوں کے سامنے فریاد کریں گے جِن کے سامنے وہ بخُور جَلاتے ہیں۔ لیکن وہ اُن کی آفت کے دَوران اُن کی کویٔی مدد نہ کر پائیں گے۔ 13 اَے یہُوداہؔ، جتنے تمہارے شہر ہیں اُتنے تمہارے ہاں معبُود ہیں اَور جِتنی یروشلیمؔ کی گلیاں ہیں اُتنی ہی تمہارے ہاں اُس مکرُوہ معبُود بَعل کی قُربان گاہیں ہیں؛ جِن پر تُم بخُور جَلاتے ہو۔‘
14 ”تُم اِس قوم کے لیٔے دعا مت کرو، اَور نہ ہی اِن کے حق میں کویٔی مِنّت یا شفاعت پیش کرو کیونکہ جَب یہ اَپنی مُصیبت میں مُجھ سے فریاد کریں گے، تَب میں اِن کی ہرگز نہ سُنوں گا۔
21 اِس لیٔے یَاہوِہ نے مجھ سے فرمایا کہ عناتوت کے اُن اَشخاص کی بابت جو تمہاری جان کے طلب گار ہیں اَور جنہوں نے تُمہیں دھمکی دی ہے، ”یَاہوِہ کے نام سے کوئی نبُوّت نہ کرو، ورنہ تُم ہمارے ہاتھوں قتل کئے جاؤگے،“ 22 اِس لیٔے قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ مَیں اِنہیں سزا دینے والا ہُوں۔ اِن کے نوجوان تلوار سے مارے جایٔیں گے اَور اِن کے بیٹے اَور بیٹیاں قحط سے مَریں گے۔ 23 اِن میں سے کویٔی بھی باقی نہ بچے گا کیونکہ مَیں عناتوت کے لوگوں پر آفت بھیج رہا ہُوں یہ سال اُن کی سزا کا سال ہوگا۔“
<- یرمیاہؔ 10یرمیاہؔ 12 ->- a قادرمُطلق یَاہوِہ عِبرانی میں یَاہوِہ سباؤتھ یعنی لشکروں کے یَاہوِہ
Languages