4 چنانچہ اُس لیوی نے جو مقتول عورت کا خَاوند تھا کہا، ”میں اَور میری داشتہ بِنیامین کے گِبعہؔ میں رات کاٹنے کے لیٔے آئے۔ 5 رات کے وقت گِبعہؔ کے لوگ میرے پیچھے آئے اَور مُجھے مار ڈالنے کے اِرادے سے اُس گھر کو گھیرلیا۔ اُنہُوں نے میری داشتہ سے زبردستی کی اُس کی عصمت لُوٹی یہاں تک کہ وہ مَر گئی۔ 6 تَب مَیں نے اَپنی داشتہ کو لے کر اُسے ٹکڑے ٹکڑے کیا اَور اِسرائیل کی مِیراث کے ہر حِصّہ میں ایک ایک ٹکڑا بھیج دیا کیونکہ اُنہُوں نے یہ ذلیل اَور شرمناک کام اِسرائیل میں کیا ہے۔ 7 اَب اَے سَب اِسرائیلیوں! بولو اَور اَپنا فیصلہ سُناؤ۔“
8 تَب سَب لوگ ایک تن ہوکر اُٹھے اَور کہنے لگے، ”ہم میں سے کویٔی بھی اَپنے گھر کا رُخ نہ کرےگا اَور نہ ہی کویٔی اَپنے ڈیرے کو جائے گا 9 بَلکہ ہم گِبعہؔ کے ساتھ یُوں پیش آئیں گے کہ ہم قُرعہ اَندازی سے اُس پر چڑھائی کریں گے۔ 10 ہم بنی اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے ہر سَو میں سے دس، اَور ہر ہزار آدمیوں میں سے سَو اَور دس ہزار میں سے ایک ہزار آدمی لشکر کے لیٔے توشہ سفر مہیا کرنے کے لیٔے الگ کر لیں گے تاکہ جَب لشکر بِنیامین کے گِبعؔ میں پہُنچے تو اُسے اُس کمینہ پن کی جو اُنہُوں نے اِسرائیل میں کیا ہے مَعقُول سزا دے جِس کے وہ مُستحق ہیں۔“ 11 چنانچہ تمام بنی اِسرائیل کے سَب لوگ اِکٹھّے ہوکر اُس شہر کے خِلاف ایک تن ہوکر جُٹ گیٔے۔
12 بنی اِسرائیل کے قبیلوں نے بِنیامین کے سارے قبیلہ میں لوگوں کو روانہ کیا اَور کہلا بھیجا، ”یہ کیسا خوفناک جُرم ہے جو تمہارے درمیان ہُوا؟ 13 اَب گِبعہؔ کے اُن بدکار لوگوں کو ہمارے حوالہ کر دو تاکہ ہم اُنہیں قتل کر دیں اَور اِسرائیل میں سے اِس بدی کو دُور کر ڈالیں۔“
17 بنی بِنیامین کے علاوہ اِسرائیلیوں نے چار لاکھ شمشیر زن مَرد اِکٹھّے کئے جو سَب کے سَب جنگجو سپاہی تھے۔
18 بنی اِسرائیل بیت ایل[a] کو گیٔے اَور خُدا سے مشورت چاہی۔ اُنہُوں نے کہا، ”ہم میں سے سَب سے پہلے بنی بِنیامین سے لڑنے کون جائے؟“
19 اگلے دِن صُبح سویرے اُٹھ کر بنی اِسرائیل نے گِبعہؔ کے نزدیک ڈیرے ڈالے۔ 20 اَور اِسرائیل کے لوگ بنی بِنیامین سے لڑنے کے لیٔے نکلے اَور گِبعہؔ میں اُن کے خِلاف صف آرا ہُوئے۔ 21 بنی بِنیامین گِبعہؔ سے نکلے اَور اُس دِن اُنہُوں نے بائیس ہزار اِسرائیلیوں کو میدانِ جنگ میں موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ 22 لیکن اِسرائیلیوں نے ایک دُوسرے کی حوصلہ اَفزائی کی اَور پھر سے اُسی جگہ مورچے سنبھال لیٔے جہاں وہ پہلے دِن صف آرا ہُوئے تھے۔ 23 تَب بنی اِسرائیل جا کر شام تک یَاہوِہ کے حُضُور روتے رہے اَور یَاہوِہ سے دریافت کیا، ”کیا ہم دوبارہ اَپنے بنی بِنیامین جو ہمارے بھایٔی ہیں اُن سے لڑنے جایٔیں؟“
24 تَب دُوسرے دِن اِسرائیلی بنی بِنیامین کے نزدیک پہُنچے۔ 25 اَب کی بار جَب بنی بِنیامین گِبعہؔ سے اُن کے مُقابلہ پر آئے تو اُنہُوں نے اَور اٹھّارہ ہزار اِسرائیلیوں کو جو سَب کے سَب شمشیر زن تھے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
26 تَب تمام بنی اِسرائیل اَور سَب فَوجی بیت ایل چلے گیٔے اَور وہاں یَاہوِہ کے حُضُور میں آہ و زاری کرتے رہے۔ اُنہُوں نے اُس دِن شام تک روزہ رکھا اَور یَاہوِہ کے آگے سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں پیش کیں 27 تَب اِسرائیلیوں نے یَاہوِہ سے فریاد کی۔ (اُن دِنوں یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق وہاں تھا 28 اَور فِنحاسؔ جو اَہرونؔ کا پوتا اَور الیعزرؔ کا بیٹا تھا اُس کے سامنے خدمت مَیں حاضِر رہتا تھا۔) اُنہُوں نے پُوچھا، ”کیا ہم پھر اَپنے بھایٔی بِنیامین کے لوگوں سے لڑنے جایٔیں یا نہیں؟“
29 تَب اِسرائیلی گِبعہؔ کے اطراف گھات لگا کر بیٹھ گیٔے۔ 30 تیسرے دِن اِسرائیلیوں نے بنی بِنیامین کے خِلاف چڑھائی کی اَور گِبعہؔ کے مقابل پہلے کی طرح صف آرا ہو گئے۔ 31 بنی بِنیامین اُن کے مُقابلہ کے لیٔے نکل آئے اَور وہ شہر سے دُور کھنچے چلے گیٔے۔ اُنہُوں نے پہلے کی طرح ہی اِسرائیلیوں کو مارنا اَور قتل کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ تقریباً تیس مَرد کھُلے میدان میں اَور شاہراہوں پر ڈھیر ہو گئے۔ اُن میں سے ایک شاہراہ بیت ایل کو اَور دُوسری گِبعہؔ کو جاتی تھی۔ 32 جہاں بِن بِنیامین یہ کہتے تھے کہ، ”ہم اُنہیں پہلے کی طرح شِکست دے رہے ہیں وہاں اِسرائیلی یہ کہہ رہے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ کر اُنہیں شہر سے دُور شاہراہوں پر کھینچ لائیں۔“
33 اِسرائیل کے سَب لوگ اَپنی اَپنی جگہ سے ہٹ کر بَعل تامارؔ میں صف آرا ہُوئے اَور گھات میں بیٹھے ہُوئے اِسرائیلی گِبعؔ کے مغرب سے اَچانک نکل پڑے۔ 34 تَب اِسرائیلیوں کے دس ہزار مَردوں نے سامنے سے گِبعہؔ پر حملہ کیا۔ جنگ اِس قدر شدید تھی کہ بنی بِنیامین کو احساس بھی نہ ہو سَکا کہ تباہی کس قدر نزدیک آ چُکی ہے۔ 35 یَاہوِہ نے اِسرائیل کے سامنے بنی بِنیامین کو شِکست دی اَور اُس دِن اِسرائیلیوں نے پچّیس ہزار ایک سَو بنی بِنیامینیوں کو مار ڈالا جو سَب کے سَب شمشیر زن تھے۔ 36 تَب بنی بِنیامین نے دیکھا کہ وہ ہار چُکے ہیں۔
46 اُس دِن پچّیس ہزار شمشیر زن بنی بِنیامین کے لوگ مارے گیٔے جو سَب کے سَب سُورما تھے۔ 47 لیکن چھ سَو مَرد پلٹ کر بیابان میں رِمّونؔ کی چٹّان کی طرف بھاگ گیٔے جہاں وہ چار ماہ تک رہے۔ 48 اِسرائیلی لوگ لَوٹ کر بِنیامین کے علاقہ میں گیٔے اَور اُنہُوں نے ہر شہر کو تہِ تیغ کر ڈالا جِن میں مویشی اَور سَب لوگ جو اُن کے ہاتھ آئے شامل تھے۔ اَور جِس شہر سے بھی اُن کا پالا پڑا اُسے نذرِ آتِش کر دیا۔
<- قُضاۃ 19قُضاۃ 21 ->- a بیت ایل یعنی خُدا کا گھر
Languages