6 ” ’مُقدّس علاقہ سے لگ کر پانچ ہزار ہاتھ[f] چوڑی اَور پچّیس ہزار ہاتھ لمبی زمین کا مُقدّس حِصّہ تُم شہر کے لیٔے دے دینا جو تمام بنی اِسرائیل کی ہوگی۔
7 ” ’اَور شہزادے کے مُقدّس علاقہ اَور شہر کی زمین سے بنے ہُوئے علاقہ کے دونوں طرف کی زمین شہزادے کی ہوگی جو مغربی بازو سے مغرب کی طرف اَور مشرقی بازو سے مشرق کی طرف، مغربی سرحد سے مشرقی سرحد تک کسی ایک قبائلی حِصّہ کی لمبائی کے متوازی پھیلی ہوگی۔ 8 یہ زمین اِسرائیل میں اُس کی مِلکیّت ہوگی اَور میرے حُکمراں میرے لوگوں پر پھر کبھی سِتم نہ کریں گے بَلکہ بنی اِسرائیل کو اُن کے قبائل کے مُطابق زمین تقسیم کریں گے۔
9 ” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَے اِسرائیل کے اُمرا! تُم حَد سے بڑھ گیٔے ہو۔ تُم تشدّد اَور سِتم چھوڑ دو اَور وُہی کرو جو جائز اَور روا ہے۔ میرے لوگوں سے اُن کی جائداد نہ چھینو۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔ 10 تُم صحیح ترازو، صحیح ایفہ اَور صحیح بَت اِستعمال کرو۔ 11 ایفہ[g] اَور بَت[h] دونوں ایک سے ناپ ہُوں۔ بَت میں حُومر کا دسواں حِصّہ سمائے اَور ایفہ میں بھی حُومر کا دسواں حِصّہ ہو۔ حُومر ہی دونوں کے لیٔے معیاری پیمانہ ہو۔ 12 ایک ثاقل[i] بیس گِیرہ کا ہو اَور ساٹھ ثاقل (بیس ثاقل جمع پچّیس ثاقل جمع پندرہ ثاقل) کے برابر ایک مِنہ[j] ہو۔
18 ” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: پہلے مہینے کے پہلے دِن تُو ایک بے عیب بچھڑا لے کر پاک مَقدِس کو پاک کرنا۔ 19 کاہِنؔ گُناہ کی قُربانی کا کچھ لہُو لے کر بیت المُقدّس کے دروازوں کی چوکھٹوں پر اَور مذبح کے اُوپر کی کُرسی کے چاروں کونوں پر اَور اَندرونی صحن کے پھاٹک کے کھمبوں پر لگائے۔ 20 اَور اگر کویٔی شخص نادانستہ طور پر یا بھُول سے گُناہ کر بیٹھے تو مہینے کے ساتویں دِن بھی تُم اُس کے لیٔے اَیسا ہی کرنا۔ اِس طرح تُم بیت المُقدّس کا کفّارہ دیتے رہنا۔
21 ” ’پہلے مہینے کے چودھویں دِن تُم عیدِفسح منانا۔ یہ عید ساتویں دِن تک رہے گی اَور اُس عرصہ میں تُم بے خمیری روٹی کھاؤگے۔ 22 اُس دِن اُمرا اَپنے لیٔے اَور مُلک کے تمام لوگوں کی خاطِر ایک بچھڑا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے مُہیّا کرےگا۔ 23 عید کے اُن سات دِنوں میں یَاہوِہ کے لیٔے سوختنی نذر گذراننے کے لیٔے وہ ہر روز سات بچھڑے اَور سات مینڈھے مُہیّا کرے جو بے عیب ہُوں اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے مُہیّا کرے۔ 24 اَور وہ نذر کی قُربانی کے طور پر ہر بچھڑے کے لیٔے ایک ایفہ اَور ہر مینڈھے کے لیٔے ایک ایفہ مُہیّا کرے اَور اُس کے ساتھ فی ایفہ ایک ہِین[m] روغن بھی مُہیّا کرے۔
25 ” ’عید کے سات دِنوں میں جو ساتویں مہینے کے پندرھویں دِن شروع ہوتی ہے، وہ اِسی طرح گُناہ کی قُربانیاں، سوختنی نذریں اَور نذر کی قُربانیاں اَور روغن مُہیّا کرےگا۔ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَندرونی صحن کا پھاٹک۔
<- حزقی ایل 44حزقی ایل 46 ->- a پچّیس ہزار ہاتھ تیرہ کِلومیٹر
- b بیس ہزار ہاتھ گیارہ کِلومیٹر
- c پانچ سَو مُربّع ہاتھ دو سو پَینسٹھ میٹر
- d پچاس ہاتھ ۲۷ میٹر
- e دس ہزار ہاتھ 5.3کِلومیٹر
- f پانچ ہزار ہاتھ دو کِلومیٹر سات سو میٹر
- g ایفہ بائیس لیٹر خشک اَشیا کے لئے
- h بَت بائیس لیٹر کے لئے
- i ایک ثاقل تقریباً بَارہ گرام
- j ایک مِنہ تقریباً چھ سو نوّے گرام
- k ایفہ کا چھٹا حِصّہ دو کِلو سات سو گرام
- l بَت کا دسواں حِصّہ تقریباً 2.2 لیٹر
- m ایک ہِین تقریباً ساڑھے تین لیٹر
Languages