6 جَب وہ آدمی میرے پاس کھڑا تھا تَب مَیں نے کسی کو بیت المُقدّس کے اَندر سے بات کرتے ہُوئے سُنا۔ وہ مُجھ سے مُخاطِب تھا۔ 7 اُنہُوں نے کہا: ”اَے آدمؔ زاد، یہ میرے تخت کی جگہ اَور میرے پاؤں رکھنے کی چوکی ہے۔ یہ وُہی جگہ ہے جہاں میں اَبد تک اِسرائیلیوں کے ساتھ رہُوں گا۔ بنی اِسرائیل اَور اُن کے بادشاہ پھر کبھی اَپنی جِسم فروشی اَور اَپنے بادشاہوں کے اُن بے جان بُتوں سے جو اُن کے اُونچے مقامات پر ہیں میرے پاک نام کی بےحُرمتی نہ کریں گے۔ 8 جَب اُنہُوں نے اَپنا آستانہ میرے آستانہ کے پاس اَور اَپنے دروازوں کے چوکھٹ میرے دروازوں کے سُتونوں کے پاس رکھے اَور میرے اَور اُن کے درمیان صِرف ایک دیوار حائل تھی تَب اُنہُوں نے اَپنی نفرت اَنگیز حرکتوں سے میرے پاک نام کی بےحُرمتی کی۔ اِس لیٔے مَیں نے اُنہیں اَپنے قہر میں تباہ کر دیا۔ 9 اَب وہ اَپنی جِسم فروشی اَور اَپنے بادشاہوں کے بے جان بُت مُجھ سے دُور کر دیں تو میں اَبد تک اُن کے درمیان رہُوں گا۔
10 ”اَے آدمؔ زاد، بیت المُقدّس کا نقشہ بنی اِسرائیل سے بَیان کر تاکہ وہ اَپنے گُناہوں سے شرمندہ ہُوں۔ اُنہیں اُس نقشہ پر غور کرنے دے۔ اُنہیں اُس کے ماخذ کے بارے میں سوچنے دیں، 11 اگر وہ اَپنے کئے پر پشیمان ہُوں تو اُنہیں بیت المُقدّس کا نقشہ، اُس کی ترتیب، اُس کے باہر اَور اَندر آنے جانے کے راستے۔ اُس کا مُکمّل خاکہ اَور اُس کے تمام اَحکام اَور قوانین بتا۔ اُنہیں اُن کے سامنے لِکھ دینا تاکہ وہ اُس نقشہ کو تسلیم کریں اَور اُس کے تمام طور طریقوں پر عَمل کریں۔
12 ”بیت المُقدّس کا آئین یہ ہے کہ پہاڑ کی چوٹی کے اِردگرد کا تمام علاقہ نہایت مُقدّس ہوگا۔ بیت المُقدّس کا قانُون اَیسا ہی ہے۔
18 پھر اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: جَب مذبح تیّار ہو جائے تَب اُس پر سوختنی نذریں گذراننے اَور لہُو چھڑکنے کے یہ اَحکام ہوں گے: 19 تُمہیں ایک بچھڑا گُناہ کی قُربانی کے طور پر کاہِنوں کو دینا ہوگا جو صدُوقؔ کی نَسل کے لیوی ہیں اَور خدمت کے لیٔے میرے حُضُور میں آتے ہیں۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔ 20 تُم اُس کا تھوڑا لہُو لے کر مذبح کے چاروں سینگوں پر اَور اُوپر کی کُرسی کے چاروں کونوں پر اَور چاروں طرف کے حاشیہ پر ڈالنا۔ اُس طرح تُم مذبح کو پاک کرنا اَور اُس کے لیٔے کفّارہ دینا۔ 21 تَب تُم گُناہ کی قُربانی کے بچھڑے کو لے کر پاک مَقدِس کے باہر بیت المُقدّس کی مُقرّرہ جگہ میں جَلانا۔
22 ”دُوسرے دِن تُم ایک بے عیب بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر چڑھانا اَور مذبح کو اِسی طرح پاک کیا جائے جَیسے بچھڑے سے کیا گیا تھا۔ 23 جَب تُم اُسے پاک کر چُکو تو ایک بچھڑا اَور گلّہ میں سے ایک مینڈھا بھی چڑھانا جو دونوں بے عیب ہُوں۔ 24 تُم اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کرنا اَور کاہِنؔ اُن پر نمک چھڑکیں اَور اُنہیں سوختنی نذر کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور میں چڑھائیں۔
25 ”سات دِن تک تُم گُناہ کی قُربانی کے لیٔے روزانہ ایک بکرا مُہیّا کرنا۔ اَور تُم ایک بچھڑا اَور گلّہ میں سے ایک مینڈھا بھی مُہیّا کرنا جو دونوں بے عیب ہُوں۔ 26 سات دِن تک وہ مذبح کے لیٔے کفّارہ دے کر اُسے پاک کریں۔ اُس طرح وہ اُسے مخصُوص کریں گے۔ 27 جَب یہ دِن پُورے ہُوں تَب آٹھویں دِن سے کاہِنؔ تمہاری سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں مذبح پر گذرانیں۔ تَب میں تُمہیں قبُول کروں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔“
<- حزقی ایل 42حزقی ایل 44 ->
Languages