12 اَور مغربی کنارا پچاس ہاتھ چوڑا[a] تھا جِس کے پردوں کے لیٔے دس سُتون اَور دس پایٔے تھے اَور اُن سُتونوں پر چاندی کی کنڈیاں اَور پٹّیاں تھیں۔ 13 اَور طُلوع آفتاب کی طرف مشرقی کنارا بھی پچاس ہاتھ چوڑا تھا۔ 14 اَور پندرہ ہاتھ لمبے پردے دروازہ کے ایک طرف تھے جِن کے لیٔے تین سُتون اَور تین ہی پایٔے تھے۔ 15 اَور پندرہ ہاتھ لمبے[b] پردے صحن کے دروازہ کی دُوسری طرف تھے اَور اُن کے لیٔے بھی تین سُتون اَور تین پایٔے تھے۔ 16 اَور صحن کے اِردگرد تمام پردے نفیس بٹے ہویٔے کتان کے تھے۔ 17 اُن بَلّیوں کے لیٔے پایٔے کانسے کے تھے۔ بَلّیوں پر کنڈیاں اَور پٹّیاں چاندی کی تھیں۔ صحن کے تمام پایوں کی پٹّیاں چاندی کی تھیں۔
18 صحن کے دروازہ کے لیٔے پردے نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے سُوت اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان کا تھا جِس پر بیل بُوٹے کشیدہ کئے ہویٔے تھے اَور وہ بیس ہاتھ لمبا[c] تھا اَور صحن کے پردوں کی طرح پانچ ہاتھ اُونچا تھا۔ 19 اَور اُس کے لیٔے چار بَلّیاں اَور کانسے کے چار پایٔے تھے۔ اُن کی کنڈیاں اَور پٹّیاں چاندی کی تھیں اَور اُن کے سِروں پر چاندی منڈھی ہُوئی تھی۔ 20 اَور مَسکن کے خیمہ اَور اُس کے اِردگرد صحن کی تمام میخیں کانسے کی تھیں۔
25 اَور وہ چاندی جو جماعت کے اُن افراد سے حاصل کی گئی جو مردُم شماری میں گنے گیٔے ایک سَو تالنت[e] اَور پاک مَقدِس کی ثاقل کے حِساب سے ایک ہزار سات سَو پچھتّر ثاقل[f] تھی۔ 26 یعنی ایک بیکا فی کس جو پاک مَقدِس کی ثاقل کے حِساب سے نیم ثاقل[g] تھی ہر ایک سے لی گئی جو بیس بَرس یا اُس سے زِیادہ عمر کا تھا اَورجو شُمار کئے ہوؤں میں شامل تھا۔ اِن مَردوں کی کُل تعداد چھ لاکھ تین ہزار پانچ سَو پچاس تھی۔ 27 ایک سَو تالنت چاندی پاک مَقدِس اَور پردوں کے پایوں کے ڈھالنے کے لیٔے اِستعمال کی گئی یعنی ایک سَو تالنت سے ایک سَو پایٔے اَور ہر پایٔے کے لیٔے ایک تالنت۔ 28 اَور اُنہُوں نے بَلّیوں کے لیٔے کنڈیاں اَور بَلّیوں کے سِروں کو منڈھنے اَور اُن کی پٹّیاں بنانے کے لیٔے ایک ہزار سات سَو پچھتّر ثاقل چاندی اِستعمال کی۔
29 اَور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر چڑھائے جانے سے جو کانسے حاصل ہُوا وہ وزن میں ستّر تالنت اَور دو ہزار چار سَو ثاقل[h] تھا۔ 30 اَور اُنہُوں نے اُسے خیمہ اِجتماع کے دروازہ کے پایوں اَور کانسے کے مذبح اُس کا جنگلہ اَور اُس کے تمام ظروف بنانے کے لیٔے 31 اَور اِردگرد کے صحن کے پایوں کے لیٔے اَور دروازہ کے پایوں کے لیٔے اَور مَسکن کے خیمہ کی تمام میخوں کے لیٔے اَور اِردگرد کے صحن کی میخوں کے لیٔے اِستعمال کیا۔
<- خُروج 37خُروج 39 ->- a پچاس ہاتھ چوڑا تقریباً تئیس میٹر
- b پندرہ ہاتھ لمبے تقریباً چھ میٹر آٹھ سَو سینٹی میٹر
- c بیس ہاتھ لمبا تقریباً نَو میٹر
- d تقریباً ایک میٹرک ٹن
- e ایک سَو تالنتتقریباً تین میٹرک ٹن اَور چار سَو کِلوگرام
- f ایک ہزار سات سَو پچھتّر ثاقل تقریباً بیس کِلوگرام
- g نیم ثاقل تقریباً چھ گرام
- h ستّر تالنت اَور دو ہزار چار سَو ثاقل تقریباً 2 میٹرک ٹن اَور چار سَو کِلوگرام
Languages