3 چنانچہ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کو بھی اُس کے سارے لشکر سمیت ہمارے ہاتھ میں کر دیا اَور ہم نے اُنہیں یہاں تک مارا کہ اُن میں کویٔی باقی نہ بچا۔ 4 اَور اُسی وقت ہم نے اُس کے سارے شہر لے لیٔے اَور اُن ساٹھ شہروں میں سے اَیسا کویٔی شہر نہ تھا جسے ہم نے اُن سے نہ لیا ہو یعنی ارگوبؔ کا سارا علاقہ جو باشانؔ میں عوگؔ کی سلطنت میں تھا۔ 5 یہ سَب شہر اُونچی اُونچی فصیلوں اَور پھاٹکوں اَور بینڈوں سے مُستحکم کئے گیٔے تھے اَور کیٔی اَیسے دیہات بھی تھے جو فصیلدار نہ تھے۔ 6 اَور جِس طرح ہم نے حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کے ساتھ کیا تھا وَیسے ہی اِن سَب کو بالکُل تباہ کر دیا۔ ہر شہر کو مَردوں عورتوں اَور بچّوں سمیت بالکُل نابود کر دیا۔ 7 لیکن سَب مویشی اَور اُن کے شہروں کا مالِ غنیمت ہم نے اَپنے لیٔے رکھ لیا۔
8 چنانچہ اُس وقت ہم نے اُن دو امُوری بادشاہوں سے ارنُونؔ کی گھاٹی سے لے کر کوہِ حرمُونؔ تک یردنؔ کے مشرق کا سارا علاقہ اَپنے اِختیار میں کر لیا۔ 9 (حرمُونؔ کو صیدونی سِریُونؔ اَور امُوری سنیرؔ کہتے ہیں۔) 10 ہم نے ہموار میدان کے سَب شہر اَور تمام گِلعادؔ اَور سارا باشانؔ، سَلِکہؔ اَور ادرعیؔ تک جو باشانؔ میں واقع عوگؔ کی سلطنت میں تھے سَب اَپنے اِختیار میں کر لیا۔ 11 (رفائیمؔ کی نَسل کے لوگوں میں سے صِرف باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ ہی رہ گیا تھا۔ اُس کا پلنگ لوہے کا بنا ہُوا تھا جو لمبا 9 ہاتھ[a] اَور چوڑا 4 ہاتھ[b] تھا۔ وہ اَب بھی بنی عمُّون کے شہر ربّہؔ میں مَوجُود ہے۔)
18 اُس وقت مَیں نے تُمہیں حُکم دیا: ”یَاہوِہ تمہارے خُدا نے یہ مُلک تُمہیں دیا ہے تاکہ تُم اُس کے مالک ہو جاؤ۔ لیکن تمہارے سَب جنگی مَرد ہتھیار باندھ کر اَپنے اِسرائیلی بھائیوں کے آگے آگے دریائے یردنؔ کے پار جایٔیں۔ 19 البتّہ تمہاری بیویاں اَور تمہارے بچّے اَور تمہارے مویشی، کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تمہارے پاس مویشی بہت ہیں، اِس لیٔے یہ سَب تمہارے اُنہیں شہروں میں رہیں جو مَیں نے تُمہیں دئیے ہیں، 20 جَب تک یَاہوِہ تمہارے بھائیوں کو تمہاری مانند چَین نہ بخشے جَیسے تُمہیں بخشا ہے اَور وہ بھی اُس مُلک پر قابض نہ ہو جایٔیں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا یردنؔ کے اُس پار اُنہیں دے رہے ہیں۔ اُس کے بعد تُم میں سے ہر ایک اُسی مِلکیّت میں لَوٹ جائے جو مَیں نے تُمہیں دی ہے۔“
23 اُس وقت مَیں نے یَاہوِہ سے مِنّت کی: 24 ”اَے یَاہوِہ قادر، آپ نے اَپنے خادِم کو اَپنی عظمت اَور اَپنا قوی ہاتھ دِکھانا شروع کیا ہے کیونکہ آسمان میں یا زمین پر اَیسا کون معبُود ہے جو آپ کے جَیسا کام اَور عظیم کارنامے اَنجام دے سکے؟ 25 لہٰذا مُجھے بھی یردنؔ کے پار کے اُس اَچھّے مُلک یعنی اُس خُوشنما پہاڑی مُلک اَور لبانونؔ کو دیکھ لینے دیجئے۔“
26 لیکن تمہاری وجہ سے یَاہوِہ مُجھ سے خفا ہُوئے اَور اُنہُوں نے میری نہ سُنی۔ بَلکہ یَاہوِہ نے فرمایا، ”بس کر اِس مُعاملہ میں آئندہ مُجھ سے بات نہ کرنا۔ 27 پِسگہؔ پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ جا، اَور مغرب اَور شمال اَور جُنوب اَور مشرق کی طرف نظر دَوڑا۔ اَپنی آنکھوں سے اُس مُلک کا نظارہ کر لے کیونکہ تُو اِس یردنؔ کو پار نہ کر پایٔےگا۔ 28 لیکن یہوشُعؔ کو اِختیار بخش اَور اُس کی حوصلہ اَفزائی کرکے اُسے مضبُوط کر کیونکہ وہ اُن لوگوں کو یردنؔ پار لے جائے گا اَور وُہی اُنہیں اُس مُلک میں قابض کرائے گا، جسے تُم دیکھنے والے ہو۔“ 29 چنانچہ ہم بیت پعورؔ کے پاس کی وادی میں ہی ٹھہرے رہے۔
<- اِستِثنا 2اِستِثنا 4 ->
Languages