1 تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے کویٔی اَیسا بَیل یا بھیڑ قُربان نہ کرنا جِس میں کویٔی نُقص یا عیب ہو کیونکہ یہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کے حُضُور مکرُوہ ہے۔
2 اگر یَاہوِہ تمہارے خُدا کے ذریعے تُمہیں مُہیّا کیٔے گیٔے شہروں میں تمہارے درمیان کویٔی اَیسا مَرد یا عورت ہو، جِس نے یَاہوِہ تمہارے خُدا کا عہد توڑ کر کویٔی اَیسا کام کیا ہے جو اُن کی نظر میں بُرا ہے، 3 اَور میرے حُکم کے خِلاف غَیر معبُودوں، آفتاب یا چاند یا آسمان کے سِتاروں کے آگے جھُک کر سَجدہ اَور اُن کی عبادت کی ہے، 4 اَور یہ بات تُمہیں بتایٔی جایٔے اَور تمہارے سُننے میں آئے تو تُم اِس کی پُوری باریکی سے تحقیقات کرنا اَور اگر یہ سچ ثابت ہو جائے کہ اِسرائیل میں اَیسا مکرُوہ فعل سرزد ہُواہے، 5 تو جِس مَرد یا عورت نے یہ مکرُوہ کام کیا ہو اُسے شہر کے پھاٹک پر لے جانا اَور سنگسار کرکے ہلاک کردینا۔ 6 دو یا تین گواہوں کی شہادت پر ہی کویٔی شخص جان سے ماراجائے۔ صرف ایک ہی آدمی کی گواہی سے کویٔی شخص جان سے نہ ماراجائے۔ 7 اُسے قتل کرتے وقت سَب سے پہلے گواہوں کے ہاتھ اُس پر اُٹھیں اَور اُس کے بعد ہی باقی لوگوں کے ہاتھ اُٹھیں۔ تُمہیں اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری کو ختم کرنا ضروُری ہے۔
18 اَور جَب وہ تختِ شاہی پر بیٹھے، تَب وہ اَپنے ہاتھوں سے اَپنے لیٔے اِس آئین کی ایک نقل ایک طُومار پر لکھے، جو لیوی کاہِنوں کے پاس مَوجُود ہے۔ 19 اُس طُومار کو بادشاہ اَپنے پاس رکھّے اَور اَپنی ساری عمر اُسے پڑھا کرے تاکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کا خوف اَور اُس آئین اَور فرمانوں کی سَب باتوں کو بڑے احتیاط سے ماننا سیکھ سکے، 20 اَور بادشاہ اَپنے آپ کو اَپنے اِسرائیلی بھائیوں سے بہتر نہ سمجھے اَور نہ آئین سے داہنے یا بائیں مُڑے۔ تَب وہ اَور اُس کی اَولاد بنی اِسرائیل پر کافی عرصہ تک سلطنت کرتے رہیں گے۔
<- اِستِثنا 16اِستِثنا 18 ->
Languages