7 کتانی لباس پہنے ہُوئے شخص نے جو دریا کے پانی کی سطح کے اُوپر کھڑا تھا اَپنا داہنا اَور بایاں ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھایا اَور مَیں نے اُسے حیُّ القیُّوم کی قَسم کھا کر یہ کہتے ہُوئے سُنا، ”یہ حال ساڑھے تین سال[a] تک رہے گا۔ آخِرکار جَب مُقدّس لوگوں کا اقتدار ختم ہو جائے گا تَب یہ سَب کچھ پُورا ہوگا۔“
8 مَیں نے یہ سُنا لیکن سمجھ نہ پایا۔ اِس لیٔے مَیں نے پُوچھا، ”میرے آقا، اِن سَب باتوں کا اَنجام کیا ہوگا؟“
9 اُس نے جَواب دیا، ”اَے دانی ایل، تُم جاؤ کیونکہ یہ باتیں آخِری زمانہ آنے تک کے لیٔے مُہر بند کر دی گئی ہیں۔ 10 بہت سے لوگ پاک کئے جائیں گے اَور صَاف و شفّاف کئے جایٔیں گے، لیکن بدکار، بدکاری میں مصروف رہیں گے، اَور بدکاروں میں سے کویٔی بھی یہ باتیں سمجھ نہ پایٔےگا لیکن جو دانِشور ہیں وہ سمجھ جایٔیں گے۔
11 ”جِس وقت سے دائمی قُربانی موقُوف کی جائے گی اَور تباہ کرنے والی مکرُوہ شَے نصب کی جائے گی، تَب سے ایک ہزار دو سَو نوّے دِن گذر چُکے ہوں گے۔ 12 مُبارک ہیں وہ جو اِنتظار کرکے ایک ہزار تین سَو پینتیس دِن کے پُورے ہونے تک پہُنچیں گے۔
13 ”لیکن اَے دانی ایل، جہاں تک تمہارا سوال ہے، تُم آخِرت کے آنے تک جاؤ۔ اَور تُم آرام کرو اَور تَب دُنیا کے اِختتام پر تُم اَپنی مخصُوص مِیراث پانے کے لیٔے زندہ ہوگے۔“
<- دانی ایل 11- a ساڑھے تین سال یہ ایک وقت، اوقات اَور آدھے وقت کے لئے
Languages