5 کیا تُمہیں یاد نہیں کہ جَب مَیں تمہارے پاس تھا تو تُمہیں یہ باتیں بتایا کرتا تھا؟ 6 اَور تُم جانتے ہو کہ اَپنے مُقرّرہ وقت سے پہلے ظاہر ہونے سے، اُسے کون سِی چیز روکے ہُوئے ہے۔ 7 کیونکہ بے دینی کی باطنی طاقت پہلے سے ہی کام کر رہی ہے؛ لیکن ایک روکنے والا ہے اَور جَب تک وہ راستہ سے ہٹایا نہ جائے وہ اُسے روکے رہے گا۔ 8 اُس وقت وہ بے دین ظاہر ہوگا، جسے خُداوؔند یِسوعؔ اَپنی پھُونک سے مار ڈالیں گے اَور اَپنی آمد کی شان و شوکت سے نِیست کر دیں گے۔ 9 یہ بے دین شیطان کی سِی قُوّت کے ساتھ آئے گا۔ اَور ہر طرح کے فرضی نِشانات اَور عجائبات کو دِکھائے گا، 10 ہلاک ہونے والوں کو ہر قِسم کا فریب دے گا۔ وہ اِس لیٔے ہلاک ہوں گے کہ اُنہُوں نے حق کی مَحَبّت کو قبُول نہ کیا جسے قبُول کرتے تو نَجات پاتے۔ 11 اِس سبب سے خُدا اُن پر گمراہی کا اَیسا اثر ڈالے گا کہ وہ جھُوٹ کو سچ تسلیم کرنے لگیں گے۔ 12 اَورجو لوگ حق پر یقین نہیں کرتے بَلکہ ناراستی کو پسند کرتے ہیں وہ سَب سزا پائیں گے۔
15 چنانچہ اَے بھائیوں اَور بہنوں، اُس سچّائی پر ثابت قدم رہو جو روایتی تعلیمات تُم نے ہم سے زبانی یا ہمارے خط کے ذریعہ حاصل کی ہیں۔
16 اَب ہمارا خُداوؔند یِسوعؔ المسیح خُود اَور ہمارا باپ خُدا، جِس نے ہم سے مَحَبّت رکھی اَور اَپنے فضل سے اَبدی تسلّی اَور اَچھّی اُمّید بخشی، 17 تمہارے دِلوں کو تسلّی عطا فرمائے اَور ہر نیک کام اَور کلام میں تُمہیں مضبُوط کرے۔
<- 2 تھِسّلُنیِکیوں 12 تھِسّلُنیِکیوں 3 ->
Languages