3 جَب اِسرائیل کے سَب بُزرگ حِبرونؔ میں داویؔد بادشاہ کے پاس آئے تو بادشاہ نے اُن کے ساتھ حِبرونؔ میں یَاہوِہ کے حُضُور عہد کیا اَور اُنہُوں نے داویؔد کو مَسح کرکے اِسرائیل کا بادشاہ بنایا۔
4 جَب داویؔد بادشاہ بنے تو وہ تیس سال کے تھے اَور اُنہُوں نے چالیس سال حُکمرانی کی۔ 5 اُنہُوں نے حِبرونؔ میں یہُوداہؔ پر سات سال چھ مہینے اَور یروشلیمؔ میں تمام اِسرائیل اَور یہُوداہؔ پر تینتیس سال حُکمرانی کی۔
8 اُس دِن داویؔد نے کہا، ”جو کویٔی بھی یبُوسیوں کو مغلُوب کرےگا اُسے داویؔد کے دُشمنوں یعنی لنگڑوں اَور اَندھوں تک پہُنچنے کے لیٔے نالے کو اِستعمال کرنا پڑےگا۔“ اِسی لیٔے ”یہ کہاوت مشہُور ہو گئی کہ اَندھوں اَور لنگڑوں کا محل میں کیا کام؟“
9 پھر داویؔد اُس قلعہ میں رہنے لگے اَور اُنہُوں نے اُس کا نام داویؔد کا شہر رکھا۔ اُنہُوں نے اُس کے اِردگرد کے خِطّہ کو مِلّوؔ سے لے کر اَندرونی جانِب تک مضبُوطی سے تعمیر کیا۔ 10 اَور داویؔد زِیادہ سے زِیادہ طاقتور ہوتا گیا کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا اُس کے ساتھ تھے۔
11 اَور شاہِ صُورؔ حِیرامؔ نے قاصِدوں کو دیودار کی لکڑی، بڑھئی اَور مِعمار دے کر داویؔد کے پاس بھیجا اَور اُنہُوں نے داویؔد کے لیٔے ایک محل بنایا۔ 12 اَور داویؔد کو مَعلُوم ہو گیا کہ یَاہوِہ نے اُسے اِسرائیل کے بادشاہ کے طور پر قِیام بخشا ہے اَور اَپنی قوم اِسرائیل کی خاطِر اُس کی بادشاہی کو بڑا ممتاز کیا ہے۔
13 حِبرونؔ سے چلے آنے کے بعد داویؔد نے یروشلیمؔ میں اَپنے حرم میں کیٔی داشتائیں اَور بیویاں داخل کرلی اُن کے یہاں کیٔی بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔ 14 اَور وہاں یروشلیمؔ میں اُس کے یہاں جو بچّے پیدا ہُوئے اُن کے نام یہ ہیں: شَمّوعؔ، شوبابؔ، ناتنؔ اَور شُلومونؔ، 15 اِبحارؔ، الِیشُوعؔ، نِفیگ، یافیعؔ، 16 اِلیشمعؔ، الیدعؔ اَور الیفلطؔ۔
20 لہٰذا داویؔد بَعل پراضیمؔ کو گئے اَور وہاں اُس نے اُنہیں شِکست دی۔ اُس نے کہا، ”جَیسے اَچانک سیلاب کا پانی پھوٹ کر بہہ نکلتا ہے وَیسے ہی یَاہوِہ نے میرے دُشمنوں کو میرے سامنے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔“ اِس لیٔے وہ جگہ بَعل پراضیمؔ[a] کہلائی۔ 21 فلسطینی اَپنے بُتوں کو وہاں چھوڑ گیٔے اَور داویؔد اَور اُس کے آدمی اُنہیں اُٹھاکر لے گیٔے۔
22 فلسطینی ایک دفعہ پھر آئے اَور وادی رفائیمؔ میں پھیل گیٔے۔ 23 لہٰذا داویؔد نے یَاہوِہ سے ہدایت چاہی تو یَاہوِہ نے اُسے جَواب دیا، ”سیدھے جا کر حملہ کرنے کے بجائے اُنہیں پیچھے سے گھیر لینا اَور بید کے درختوں کے سامنے سے اُن پر حملہ کرنا۔ 24 اَور جُوں ہی تُم بید کے درختوں کی پھُنگیوں میں قدموں کی آواز سُنو تو جلدی سے حرکت میں آجانا تاکہ وہ سمجھ لیں کہ یَاہوِہ فلسطینیوں کی فَوج کو مارنے کے لیٔے تمہارے آگے گئے ہیں۔“ 25 لہٰذا داویؔد نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے اُسے حُکم دیا تھا اَور وہ فلسطینیوں کو گِبعؔ[b] سے لے کر گِزرؔ تک مارتا چلا گیا۔
<- 2 شموایلؔ 42 شموایلؔ 6 ->
Languages