3 اَورجو بُنیاد شُلومونؔ نے خُدا کے بیت المُقدّس کو تعمیر کے لیٔے ڈالی وہ اِس طرح ہے: قدیم زمانے کی پیمائش کے مُطابق بیت المُقدّس کی لمبائی ساٹھ ہاتھ اَور چوڑائی بیس ہاتھ[a] تھی۔ 4 اَور بیت المُقدّس کے سامنے کے برامدے کی لمبائی خُدا کے بیت المُقدّس کے برابر تھی اَور اُس کی لمبائی بیس ہاتھ چوڑائی اُونچائی بیس ہاتھ۔[b]
8 شُلومونؔ نے بیت المُقدّس میں پاک ترین مقام کے واسطے ایک کمرہ بنوایا جِس کی لمبائی اَور چوڑائی بیت المُقدّس کی چوڑائی کے برابر یعنی بیس بیس ہاتھ[c] تھی۔ اَور اُنہُوں نے اُس کمرہ کو بیس ہزار کِلو خالص سونے سے منڈھوایا۔ 9 اَور سونے کی کیلوں کا وزن جو اِستعمال کے لئے بنے تھے تقریباً آدھا کِلو کا تھا۔ اَور اُنہُوں نے اُس کے بالائی حُجروں کو بھی سونے سے منڈھوایا۔
10 پاک ترین مقام میں شُلومونؔ نے دو کروبیوں کے مُجسّمے ڈھال کر بنوائے اَور اُنہیں سونے سے منڈھوایا۔ 11 اَور کروبیوں کے پھیلے ہُوئے پروں کا درمیانی فاصلہ بیس ہاتھ کا تھا۔ پہلے کروبی کا ایک پر پانچ ہاتھ لمبا تھا جو بیت المُقدّس کی دیوار کو چھُو رہاتھا، جَب کہ اُس کا دُوسرا پر بھی جو پانچ ہاتھ لمبا تھا اَور دُوسرے کروبی کے پر کو چھُو رہاتھا۔ 12 اِسی طرح دُوسرے کروبی کا ایک پر پانچ ہاتھ لمبا تھا اَور بیت المُقدّس کی دُوسری دیوار کو چھُو رہاتھا۔ اَور اُس کا دُوسرا پر بھی پانچ ہاتھ لمبا تھا اَور پہلے کروبی کے پر کو چھُو رہاتھا۔ 13 اِن دونوں کروبیوں کے پھیلے ہُوئے پروں کی لمبائی بیس ہاتھ تھی اَور وہ اَپنے پاؤں پر کھڑے تھے اَور اُن کے چہرے عمارت کے خاص کمرے کی طرف کئے ہُوئے تھے۔
14 اَور شُلومونؔ نے ایک پردہ بنوایا جو نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ کپڑے اَور مہین کتان کا تھا اَور اُس پر کروبی کڑھے ہُوئے تھے۔
15 اَور بیت المُقدّس کے سامنے اُس نے دو سُتون بنائے جِن کی اُونچائی پینتیس ہاتھ[d] تھی اَور ہر ایک سُتون کا بالائی تاج نُما حِصّہ پیمائش میں پانچ ہاتھ[e] تھا۔ 16 اَور شُلومونؔ نے بیت المُقدّس کے سامنے ہار نُما زنجیریں بنوائیں اَور اُنہیں سُتونوں کے سِروں پر لگوایا۔ پھر بادشاہ نے سَو انار بنوا کر اُنہیں زنجیروں میں لگا دیا۔ 17 اَور شُلومونؔ نے بیت المُقدّس کے سامنے سُتون بھی بنوائے۔ ایک جُنوب کی طرف اَور ایک شمال کی طرف۔ اُنہُوں نے جُنوبی سُتون کا نام یاکِن[f] اَور شمال کی طرف والے سُتون کا نام بُوعزؔ[g] رکھّا۔
<- 2 تواریخ 22 تواریخ 4 ->
Languages