5 اِس لیٔے یَاہوِہ اُس کے خُدا نے اُسے شاہِ ارام کے ہاتھ میں کر دیا۔ ارامیوں نے اُسے شِکست دی اَور اُس کے بہت سے لوگوں کو اسیر بنا لیا اَور اُنہیں دَمشق لے گئے۔
9 لیکن وہاں یَاہوِہ کے ایک نبی تھے جِن کا نام عودِدؔ تھا۔ جَب فَوج سامریہؔ کو واپس آئی تو وہ اُس کے اِستِقبال کو گئے اَور فرمایا، ”چونکہ یَاہوِہ آپ کے آباؤاَجداد کے خُدا یہُوداہؔ سے قہر شدید میں تھے اِس لیٔے اُنہُوں نے اُنہیں تمہارے ہاتھ میں کر دیا۔ لیکن تُم نے اَیسے طیش میں اُن کا قتلِ عام کیا جِس نے آسمان تک کو ہلا دیا ہے۔ 10 اَور اَب تُم یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے مَردوں اَور عورتوں کو اَپنا غُلام بنا کر رکھنا چاہتے ہو۔ کیا تُم بھی اَپنے یَاہوِہ خُدا کی نظر میں اِس کارنامے کے سبب سے گُناہ کا مُجرم نہ ہو؟ 11 اَب میری سُنو! اَپنے اِن بھائیوں کو جنہیں تُم اسیر کرکے لایٔے ہو آزاد کرکے بھیج دو کیونکہ یَاہوِہ کا قہر شدید تُم پر بھڑکنے ہی والا ہے۔“
12 تَب اِفرائیمؔ کے سرداروں میں سے بعض نے یعنی عزریاہؔ بِن یِہُوحنانؔ، بیرکیاہ بِن مِشلِّموتؔھ، یحزقیّاہؔ بِن شلُّومؔ اَور عماساؔ بِن حادلائیؔ جنگ سے واپس آنے والوں کے سامنے کھڑے ہو گئے 13 اَور اِنہُوں نے اُن سے کہا، ”تُم اِن اسیروں کو یہاں مت لاؤ۔ اگر اَیسا کروگے تو ہم یَاہوِہ کے حُضُور گُنہگار ٹھہریں گے۔ کیا تُم ہمارے گُناہوں اَور خطاؤں میں اِضافہ کرنا چاہتے ہو؟ کیونکہ ہماری خطا تو پہلے ہی سے عظیم ہے اَور بنی اِسرائیل تو پہلے ہی سے یَاہوِہ کے قہر شدید کا نِشانہ بنا ہُواہے۔“
14 لہٰذا اُن مُسلّح فَوجیوں نے اُمرا کی اَور تمام جماعت کی مَوجُودگی میں اسیروں اَور مالِ غنیمت کو لاکر ترک کر دیا۔ 15 تَب جِن لوگوں کے نام مُندرجہ ذیل نامزد ہیں اُنہُوں نے اُن اسیروں کو لیا اَور اُن تمام کو جو ننگے تھے لُوٹ کے مال میں سے کپڑے لے کر پہنائے۔ اُنہُوں نے اُنہیں کپڑے، جُوتے، خُوراک اَور پانی دیا اَور اُن کے زخموں کی مرہم پٹّی بھی کی اَور اُن تمام کو جو کمزور تھے گدھوں پر بِٹھایا۔ اِس طرح وہ اُنہیں واپس اَپنے بھائیوں کے پاس کھجوروں کے شہر یریحوؔ میں لے گیٔے اَور اُنہیں وہاں چھوڑکر پھر سامریہؔ لَوٹ آئے۔
16 اُس وقت آحازؔ بادشاہ نے اشُور کے بادشاہ کو مدد کے لیٔے درخواست کی۔ 17 کیونکہ اِدُومیوں نے آکر پھر سے یہُودیؔہ پر حملہ کر دیا تھا اَور لوگوں کو اسیر بنا کر لے گیٔے تھے۔ 18 اَور اِسی دَوران فلسطینیوں نے پہاڑیوں کے دامن کے اَور یہُودیؔہ کے جُنوب کے شہروں پر چھاپے مارے اَور وہ بیت شِمِشؔ، ایّالونؔ اَور گِدیروتؔ کو اَور ساتھ ہی شوکوہؔ، تِمنؔہ اَور گِمضوؔ کو اُن کے گِردونواح کے دیہات دیہاتوں کو بھی فتح کرکے اُن پر قابض ہو گئے تھے۔ 19 یَاہوِہ نے شاہِ اِسرائیل آحازؔ کے باعث یہُودیؔہ کو پست کیا کیونکہ آحازؔ نے یہُودیؔہ میں بڑی بدکاری کا اِضافہ کیا تھا اَور وہ یَاہوِہ کی نافرمانی کا مُرتکب ہُوا تھا۔ 20 اَور شاہِ اشُور تِگلتؔ پلیسِر اُس کے پاس آیا لیکن مدد کی بجائے اُس نے اُسے تکلیف ہی دی۔ 21 آحازؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے اَور شاہی محل سے اَور شہزادوں سے کچھ چیزیں لے کر اشُور کے بادشاہ کو پیش کیں تو بھی اُسے کویٔی فائدہ نہ ہُوا۔
22 اَور اَپنی تنگی کے وقت آحازؔ بادشاہ یَاہوِہ سے بےوفائی کرکے اَور بھی گُنہگار ہو گیا۔ 23 اُس نے دَمشق کے معبُودوں کو جو اُس کی شِکست کا باعث بنے تھے قُربانیاں گذرانیں، ”کیونکہ اُس نے سوچا کہ چونکہ ارام کے بادشاہوں کے معبُودوں نے اُن کی مدد کی ہے اِس لیٔے میں اُن کے لیٔے قُربانی چڑھاؤں گا تاکہ وہ میری بھی مدد کریں۔“ لیکن وُہی اُس کے اَور تمام اِسرائیل کے زوال کا باعث بنے۔
24 آحازؔ نے خُدا کے بیت المُقدّس سے تمام ظروف جمع کئے اَور اُنہیں ٹکڑے ٹکڑے کرکے لے گیا۔ اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے دروازے بند کر دئیے اَور یروشلیمؔ کے ہر کونے پر مذبحوں کو بنایا۔ 25 اَور مُلکِ یہُودیؔہ کے ہر قصبہ میں دیگر معبُودوں کو آتِشی قُربانیاں گذراننے کے لیٔے اُونچے مقامات تعمیر کئے اَور یُوں یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کو قہر دِلایا۔
26 اُس کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور اُس کے سَب ضوابط شروع سے لے کر آخِر تک یہُوداہؔ اَور اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے۔ 27 آحازؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور یروشلیمؔ کے شہر میں دفن کیا گیا۔ وہ اُسے اِسرائیل کے بادشاہوں کے قبرستان میں نہ لایٔے اَور اُس کا بیٹا حِزقیاہؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا۔
<- 2 تواریخ 272 تواریخ 29 ->
Languages