1 اَور جَب رحُبعامؔ یروشلیمؔ پہُنچا، تو اُس نے شمالی اِسرائیل سے جنگ کرنے کے لیٔے یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے گھرانے سے ایک لاکھ اسّی ہزار جنگجو مَرد چُن کر جمع کئے تاکہ رحُبعامؔ مُکمّل سلطنت کو پھر سے اَپنے قبضہ میں کر لے۔
2 لیکن مَرد خُدا شمعیاہؔ کے پاس یَاہوِہ کا یہ کلام پہُنچا، 3 ”رحُبعامؔ بِن شُلومونؔ شاہِ یہُودیؔہ اَور سارے اِسرائیل سے جو یہُوداہؔ اَور بِنیامین صوبے میں رہتے ہیں اعلان کرو، 4 ’یَاہوِہ فرماتے ہیں: تُم اَپنے بھائیوں سے لڑنے کے لیٔے حملہ نہ کرو۔ بَلکہ تُم میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے گھر چلا جائے کیونکہ ابھی جو کچھ ہُواہے وہ مَیں نے ہی ہونے دیا ہے۔‘ “ چنانچہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے کلام پر عَمل کیا، اَور یرُبعامؔ پر حملہ کئے بغیر لَوٹ گیٔے۔
13 اَور اِسرائیل کے ایک کونے سے لے کر دُوسرے کونے تک جتنے بھی کاہِنؔ اَور لیوی تھے وہ سَب اَپنے اَپنے علاقوں سے نکل کر اُس کے پاس آ گئے۔ 14 اَور لیویوں نے تو اَپنی چراگاہوں اَور املاک تک کو ترک کر دیا اَور یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں آ گیٔے کیونکہ یرُبعامؔ اَور اُس کے بیٹوں نے اُنہیں بطور کاہِنؔ یَاہوِہ کی خدمت اَنجام دینے سے منع کر دیا تھا۔ 15 اَور یرُبعامؔ نے اُونچے مقامات پر، بکروں اَور بچھڑوں کے بُتوں کو قائِم کیا اَور اُن کے لیٔے اَپنے کاہِنؔ مُقرّر کر دئیے تھے۔ 16 اَور شمالی اِسرائیل کے ہر قبیلہ کے لوگ جنہوں نے اَپنے دِل یَاہوِہ، اِسرائیل کے خُدا کی جُستُجو میں لگا رکھے تھے لیویوں کے پیچھے پیچھے یروشلیمؔ میں آئے کہ یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے حُضُور قُربانیاں گزرانیں۔ 17 اَور اُنہُوں نے یہُوداہؔ کی سلطنت کو مُستحکم کیا اَور تین سال تک داویؔد اَور شُلومونؔ کی راہوں پر چلتے ہُوئے رحُبعامؔ بِن شُلومونؔ کی تائید اَور حمایت کی۔
22 اَور رحُبعامؔ نے ابیّاہؔ بِن معکہؔ کو اُس کے سارے بھائیوں کے اُوپر اعلیٰ سردار مُقرّر کر دیا کیونکہ اُس کی مرضی تھی کہ اُس کے بعد وُہی بادشاہ بنے۔ 23 اَور اُس نے دانشمندی سے کام لے کر اَپنے سارے بیٹوں کو یہُودیؔہ اَور بِنیامین کے تمام علاقوں میں اَور تمام قلعہ بند شہروں میں الگ الگ بھیج دیا اَور اُنہیں با اِفراط اشیائے خُوردنی بھی عطا فرمائی اَور اُن کے واسطے تمام بیویاں مُہیّا کروائیں۔
<- 2 تواریخ 102 تواریخ 12 ->
Languages