4 تَب شاؤل نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”اَپنی تلوار کھینچ اَور میرے جِسم میں گھونپ دے ورنہ وہ نامختون آکر مُجھے چھید کر بے عزّت کر دیں گے۔“
7 جَب وادی اَور یردنؔ کے دُوسری طرف تمام اِسرائیلیوں نے دیکھا کہ اِسرائیلی فَوج بھاگ گئی ہے اَور شاؤل اَور اُس کے بیٹے مَر گیٔے ہیں تو وہ بھی اَپنے شہروں کو چھوڑکر بھاگ نکلے اَور فلسطینی آئے اَور وہاں رہنے لگے۔
8 اگلے دِن جَب فلسطینی لاشوں کے کپڑے وغیرہ اُتارنے آئے تو اُنہُوں نے دیکھا کہ شاؤل اَور اُس کے تینوں بیٹوں کی لاشیں گِلبوعہؔ پہاڑ پر پڑی ہُوئی ہیں۔ 9 اُنہُوں نے شاؤل کا سَر کاٹ لیا اَور اُس کا زرہ بکتر اُتار لیا۔ اُنہُوں نے فلسطینیوں کے تمام مُلک میں، اَپنے بُت خانوں میں اَور تمام لوگوں کے درمیان اِس خُوشخبری کا اعلان کرنے کے لیٔے قاصِد بھیجے۔ 10 اُنہُوں نے اُس کے زرہ بکتر کو عستوریتؔ کے مَندِر میں رکھا اَور اُس کی لاش کو بیت شانؔ کی دیوار پر لٹکا دیا۔
11 جَب یبیسؔ گِلعادؔ کے باشِندوں تک یہ خبر پہُنچی جو فلسطینیوں نے شاؤل سے کیا تھا سُنا 12 تو اُن کے تمام سُورما مَردوں نے رات کو بیت شانؔ تک سفر کیا اَور شاؤل اَور اُس کے بیٹوں کی لاشوں کو بیت شانؔ کی دیوار سے اُتار کر یبیسؔ کو چلے گیٔے اَور وہاں اُن کو جَلا دیا۔ 13 اَور اُن کی ہڈّیاں لے کر یبیسؔ میں جھاؤ کے درخت کے نیچے دفن کر دیں اَور سات دِن تک روزہ رکھا۔
<- 1 شموایلؔ 30
Languages