2 ابھی اُنہیں بادشاہ بنے دو سال ہی ہُوئے تھے؛ اُنہُوں نے بنی اِسرائیل میں سے تین ہزار مَرد چُن لیٔے۔ اُن میں سے دو ہزار اُن کے ساتھ مِکماشؔ میں اَور بیت ایل کے پہاڑی علاقہ میں تھے اَور ایک ہزار یُوناتانؔ کے ساتھ گِبعہؔ میں بِنیامین کے علاقہ میں تھے۔ باقی لوگوں کو شاؤل نے اَپنے اَپنے گھر بھیج دیا۔
3 اَور یُوناتانؔ نے گِبعؔ میں فلسطینیوں کی سرحدی چوکی پر حملہ کر دیا اَور فلسطینیوں کو اِس کی خبر ہو گئی۔ اَور شاؤل نے مُلک کے ہر حِصّہ میں نرسنگا پھنکوا کر مُنادی کرادی، ”تاکہ عِبرانی لوگ بھی سُن لیں!“ 4 پس تمام بنی اِسرائیل نے اُس خبر کو سُنا: ”شاؤل نے فلسطینیوں کی سرحدی چوکی پر حملہ کر دیا ہے۔ اَور بنی اِسرائیل فلسطینیوں کے لیٔے دردِ سَر بَن گیا ہے۔“ لہٰذا سَب لوگ شاؤل کے ساتھ شامل ہونے کے لیٔے گِلگالؔ میں جمع ہو گئے۔
5 اَور فلسطینی تین ہزار رتھوں، چھ ہزار رتھ بانوں اَور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند کثیر فَوجی سپاہیوں کے ہمراہ اِسرائیل کے ساتھ لڑنے کے لیٔے جمع ہُوئے۔ اُنہُوں نے پیش قدمی کرکے بیت آوِنؔ کے مشرق میں مِکماشؔ میں پڑاؤ کیا۔ 6 جَب اِسرائیل کے آدمیوں نے دیکھا کہ صورت حال تشویشناک ہے اَور اُن کی فَوج پر دباؤ بڑھ رہاہے تو وہ غاروں، گنُجان جھاڑیوں، چٹّانوں، گڑھوں اَور حوضوں میں جا چھُپے۔ 7 اَور بعض عِبرانی دریائے یردنؔ پار کرکے گادؔ اَور گِلعادؔ کے علاقہ میں داخل ہو گئے۔
11 شموایلؔ نے پُوچھا، ”کہ تُم نے کیا کیا ہے؟“
13 شموایلؔ نے شاؤل سے کہا، ”تُم نے احمقی سے کام لیا ہے اَور اُس حُکم کو جو یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا تھا نہیں مانا۔ اگر مانا ہوتا تو وہ تمہاری بادشاہی اِسرائیل پر ہمیشہ قائِم رکھتے۔ 14 لیکن اَب تمہاری بادشاہی قائِم نہ رہے گی۔ یَاہوِہ نے اَپنا دِل پسند آدمی ڈھونڈ کر اُسے اَپنے لوگوں کا رہنما مُقرّر کر دیا ہے کیونکہ تُم نے یَاہوِہ کی حُکم عُدولی کی ہے۔“
15 پھر شموایلؔ گِلگالؔ سے روانہ ہوکر بِنیامین کے علاقہ میں گِبعہؔ چلےگئے۔ شاؤل نے اُن آدمیوں کا جو اُن کے ساتھ تھے شُمار کیا۔ وہ تعداد میں تقریباً چھ سَو تھے۔
19 فلسطینیوں نے اِسرائیل کے سارے مُلک میں ایک بھی لوہار باقی نہ رہنے دیا، ”کیونکہ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ عِبرانی لوگ لوہاروں سے تلواریں اَور نیزے بنوا لیں گے!“ 20 پس تمام اِسرائیلی اَپنی پھالی، اَپنی کُدال، اَپنی کُلہاڑیاں اَور درانتیاں تیز کروانے کے لیٔے فلسطینیوں کے پاس جایا کرتے تھے۔ 21 اَور پھالی اَور کُدال کو تیز کرنے کی اُجرت دو تہائی ثاقل۔[a] اَور کانٹوں اَور کُلہاڑیوں کو تیز کرنے اَور آنکس کو جوڑنے کی اُجرت ایک تہائی ثاقل[b] تھی۔
22 لہٰذا لڑائی کے اُس دِن شاؤل اَور یُوناتانؔ کے ساتھ کسی بھی مَرد کے ہاتھ میں تلوار یا بھالا نہ تھا۔ یہ ہتھیار صِرف شاؤل اَور اُس کے بیٹے یُوناتانؔ کے ہاتھ میں تھے۔
Languages