1 میرے عزیز بچّوں! میں تُمہیں یہ باتیں اِس لیٔے لِکھتا ہُوں تاکہ تُم گُناہ نہ کرو۔ لیکن اگر کویٔی گُناہ کرے تو خُدا باپ کے پاس ہمارا ایک وکیل مَوجُود ہے یعنی راستباز یِسوعؔ المسیح۔ 2 اَور وُہی ہمارے گُناہوں کا کفّارہ ہے اَور نہ صِرف ہمارے ہی گُناہوں کا بَلکہ ساری دُنیا کے گُناہوں کا بھی کفّارہ ہے۔
7 اَے عزیزوں! میں تُمہیں کویٔی نیا حُکم نہیں لِکھ رہا ہُوں، بَلکہ وُہی پُرانا حُکم ہے جو شروع سے تُمہیں مِلا ہے۔ یہ پُرانا حُکم وُہی پیغام ہے جسے تُم سُن چُکے ہو۔ 8 لیکن دُوسری طرف سے یہ حُکم نیا بھی ہے کیونکہ اِس کی سچّائی المسیح میں اَور تمہاری زندگی میں نظر آتی ہے۔ کیونکہ تاریکی مٹتی جا رہی ہے اَور حقیقی نُور پہلے سے ہی چمکنا شروع ہو گیا ہے۔
9 جو کویٔی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ نُور میں ہے لیکن اَپنے بھایٔی سے دُشمنی رکھتا ہے تو وہ ابھی تک تاریکی میں ہی ہے۔ 10 جو کویٔی اَپنے بھایٔی یا بہن سے مَحَبّت رکھتا ہے وہ نُور میں رہتاہے اَور دُوسروں کے لیٔے وہ ٹھوکر کا باعث نہیں بنتا ہے۔ 11 مگر جو اَپنے بھایٔی یا بہن سے دُشمنی رکھتا ہے وہ تاریکی میں رہتاہے اَور تاریکی ہی میں چلتا پھرتاہے۔ وہ نہیں جانتا کہ کہاں جا رہاہے کیونکہ تاریکی نے اُسے اَندھا کر دیا ہے۔
20 لیکن تُم کو تو اُس قُدُّوس کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے اَور تُم پُوری سچّائی کو جانتے ہو۔ 21 مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے نہیں لِکھّا کہ تُم سچّائی سے واقف نہیں بَلکہ اِس لیٔے کہ تُم اُسے جانتے ہو اَور اِس لیٔے کہ کویٔی جھُوٹ سچّائی کی طرف سے نہیں آتا ہے۔ 22 پھر جھُوٹا کون ہے؟ وُہی جو یِسوعؔ کے المسیح ہونے کا اِنکار کرتا ہے اَورجو باپ اَور بیٹے کا اِنکار کرتا ہے وُہی مُخالف المسیح ہے۔ 23 جو کویٔی بیٹے کا اِنکار کرتا ہے اُس کے پاس آسمانی باپ بھی نہیں ہے اَورجو بیٹے کا اقرار کرتا ہے وہ آسمانی باپ کا بھی اقرار کرتا ہے۔
24 چنانچہ جو پیغام تُم نے شروع سے سُنا ہے وُہی تُم میں قائِم رہے۔ اگر وہ تُم میں قائِم رہے گا تو تُم بھی بیٹے اَور آسمانی باپ میں قائِم رہوگے۔ 25 اَور اُس نے ہمیں اَبدی زندگی دینے کا وعدہ کیا ہے۔
26 مَیں نے یہ باتیں تُمہیں اُن کی بابت لکھی ہیں جو تُمہیں صحیح راہ سے گُمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 27 لیکن تُمہیں تو خُدا کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے، وہ تُم میں قائِم ہے، اِس لیٔے ضروُرت نہیں کہ کویٔی تُمہیں سِکھائے کہ سچ کیا ہے؟ کیونکہ المسیح کا رُوح تُمہیں سَب باتیں سِکھاتا ہے جو تُمہیں جاننا چاہئے، اَورجو کچھ وہ سِکھاتا ہے وہ سچ ہے جھُوٹ نہیں۔ اِس لیٔے جِس طرح پاک رُوح نے تُمہیں سِکھایا ہے اُسی طرح تُم المسیح میں قائِم رہو۔
29 اگر تُم جانتے ہو کہ المسیح راستباز ہیں تو تُمہیں یہ بھی جاننا چاہئے کہ جو کویٔی راستبازی کے کام کرتا ہے وہ خُدا سے پیدا ہُواہے۔
<- 1 یُوحنّا 11 یُوحنّا 3 ->
Languages