4 تَب شاؤل نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”اَپنی تلوار کھینچ اَور میرے جِسم میں گھونپ دے ورنہ وہ نامختون آکر مُجھے چھید کر بے عزّت کر دیں گے۔“
7 جَب وادی کے تمام بنی اِسرائیل نے دیکھا کہ اِسرائیلی فَوج بھاگ گئی ہے اَور شاؤل اَور اُس کے بیٹے مَر گیٔے ہیں تو وہ بھی اَپنے شہروں کو چھوڑکر بھاگ نکلے اَور فلسطینی آئے اَور وہاں رہنے لگے۔
8 اگلے دِن جَب فلسطینی لاشوں کے کپڑے وغیرہ اُتارنے آئے تو اُنہُوں نے دیکھا کہ شاؤل اَور اُس کے بیٹوں کی لاشیں گِلبوعہؔ پہاڑ پر پڑی ہُوئی ہیں۔ 9 اِس لئے اُنہُوں نے اُسے برہنہ کیا اَور شاؤل کا سَر کاٹ لیا اَور اُس کے زرہ بکتر اُتار لیٔے اَور فلسطینیوں کے مُلک میں چاروں طرف اَپنے بُت خانوں میں اَور تمام لوگوں کے درمیان اِس خُوشخبری کا اعلان کرنے کے لیٔے قاصِد بھیجے۔ 10 اُنہُوں نے اُس کے زرہ بکتر کو اَپنے معبُودوں کے مَندِر میں رکھا اَور اُس کے سَر کو دگونؔ کے مَندِر میں ٹانگ دیا۔
11 جَب یبیسؔ گِلعادؔ کے تمام باشِندوں تک یہ خبر پہُنچی جو فلسطینیوں نے شاؤل سے کیا تھا سُنا 12 تو اُن کے تمام سُورما مَرد گیٔے اَور شاؤل اَور اُس کے بیٹوں کی لاشیں اُٹھاکر یبیسؔ میں لے آئے۔ اُنہُوں نے اُن کی ہڈّیاں یبیسؔ میں بلُوط کے درخت کے نیچے دفن کر دیں اَور سات دِن تک روزہ رکھا۔
13 شاؤل اِس لیٔے مَرا کہ اُس نے دغا کی تھی اَور یَاہوِہ کے حُکم کی خِلاف ورزی کی تھی یہاں تک کہ اُس نے اَپنی رہنمائی کے لیٔے اَرواح کو طلب کرنے والی عورت سے مشورہ کیا۔ 14 اَور یَاہوِہ سے دریافت نہ کیا۔ اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُسے مار ڈالا اَور سلطنت یِشائی کے بیٹے داویؔد کے ہاتھوں میں دے دی۔
<- 1 تواریخ 91 تواریخ 11 ->
Languages