Link to home pageLanguagesLink to all Bible versions on this site
67
تمام قومیں اللہ کی تعریف کریں
1 زبور۔ تاردار سازوں کے ساتھ گانا ہے۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔
اللہ ہم پر مہربانی کرے اور ہمیں برکت دے۔ وہ اپنے چہرے کا نور ہم پر چمکائے (سِلاہ)

2 تاکہ زمین پر تیری راہ اور تمام قوموں میں تیری نجات معلوم ہو جائے۔

 
3 اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔
 
4 اُمّتیں شادمان ہو کر خوشی کے نعرے لگائیں، کیونکہ تُو انصاف سے قوموں کی عدالت کرے گا اور زمین پر اُمّتوں کی قیادت کرے گا۔ (سِلاہ)
 
5 اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔
 
6 زمین اپنی فصلیں دیتی ہے۔ اللہ ہمارا خدا ہمیں برکت دے!

7 اللہ ہمیں برکت دے، اور دنیا کی انتہائیں سب اُس کا خوف مانیں۔

<- زبور 66زبور 68 ->