Link to home pageLanguagesLink to all Bible versions on this site
121
انسان کا وفادار محافظ
1 زیارت کا گیت۔
مَیں اپنی آنکھوں کو پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہوں۔ میری مدد کہاں سے آتی ہے؟

2 میری مدد رب سے آتی ہے، جو آسمان و زمین کا خالق ہے۔

 
3 وہ تیرا پاؤں پھسلنے نہیں دے گا۔ تیرا محافظ اونگھنے کا نہیں۔

4 یقیناً اسرائیل کا محافظ نہ اونگھتا ہے، نہ سوتا ہے۔

5 رب تیرا محافظ ہے، رب تیرے دہنے ہاتھ پر سائبان ہے۔

6 نہ دن کو سورج، نہ رات کو چاند تجھے ضرر پہنچائے گا۔

7 رب تجھے ہر نقصان سے بچائے گا، وہ تیری جان کو محفوظ رکھے گا۔

8 رب اب سے ابد تک تیرے آنے جانے کی پہرا داری کرے گا۔

<- زبور 120زبور 122 ->