6 یہ ذمہ داریاں تقسیم کرنے کے لئے اِلی عزر اور اِتمر کی اولاد باری باری قرعہ ڈالتے رہے۔ قرعہ ڈالتے وقت بادشاہ، اسرائیل کے بزرگ، صدوق امام، اخی مَلِک بن ابیاتر اور اماموں اور لاویوں کے خاندانی سرپرست حاضر تھے۔ میرمنشی سمعیاہ بن نتنی ایل نے جو خود لاوی تھا خدمت کے اِن گروہوں کی فہرست ذیل کی ترتیب سے لکھ لی جس طرح وہ قرعہ ڈالنے سے مقرر کئے گئے،
7 1۔ یہویریب،
8 3۔ حارِم،
9 5۔ ملکیاہ،
10 7۔ ہقوض،
11 9۔ یشوع،
12 11۔ اِلیاسب،
13 13۔ خُفّاہ،
14 15۔ بِلجہ،
15 17۔ خزیر،
16 19۔ فتحیاہ،
17 21۔ یکین،
18 23۔ دِلایاہ،
19 اماموں کو اِسی ترتیب کے مطابق رب کے گھر میں آ کر اپنی خدمت سرانجام دینی تھی، اُن ہدایات کے مطابق جو رب اسرائیل کے خدا نے اُنہیں اُن کے باپ ہارون کی معرفت دی تھیں۔
21 رحبیاہ کی اولاد میں سے یِسیاہ سرپرست تھا،
22 اِضہار کی اولاد میں سے سلومیت،
23 حبرون کی اولاد میں سے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یریاہ، امریاہ، یحزی ایل اور یقمعام،
24 عُزی ایل کی اولاد میں سے میکاہ،
25 میکاہ کا بھائی یِسیاہ،
26 مِراری کی اولاد میں سے محلی اور مُوشی،
27 مِراری کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد میں سے سوہم، زکور اور عِبری،
28-29 محلی کی اولاد میں سے اِلی عزر اور قیس۔ اِلی عزر بےاولاد تھا جبکہ قیس کے ہاں یرحمئیل پیدا ہوا۔
30 مُوشی کی اولاد میں سے محلی، عِدر اور یریموت بھی لاویوں کے اِن مزید خاندانی سرپرستوں میں شامل تھے۔
31 اماموں کی طرح اُن کی ذمہ داریاں بھی قرعہ اندازی سے مقرر کی گئیں۔ اِس سلسلے میں سب سے چھوٹے بھائی کے خاندان کے ساتھ اور سب سے بڑے بھائی کے خاندان کے ساتھ سلوک برابر تھا۔ اِس کارروائی کے لئے بھی داؤد بادشاہ، صدوق، اخی مَلِک اور اماموں اور لاویوں کے خاندانی سرپرست حاضر تھے۔
<- ۱-توارِیخ 23۱-توارِیخ 25 ->