5 فارص کے دو بیٹے حصرون اور حمول تھے۔
6 زارح کے پانچ بیٹے زِمری، ایتان، ہیمان، کلکول اور دارع تھے۔ 7 کرمی بن زِمری کا بیٹا وہی عکر یعنی عکن تھا جس نے اُس لُوٹے ہوئے مال میں سے کچھ لیا جو رب کے لئے مخصوص تھا۔ 8 ایتان کے بیٹے کا نام عزریاہ تھا۔
9 حصرون کے تین بیٹے یرحمئیل، رام اور کلوبی یعنی کالب تھے۔
21 60 سال کی عمر میں کالب کے باپ حصرون نے دوبارہ شادی کی۔ بیوی جِلعاد کے باپ مکیر کی بیٹی تھی۔ اِس رشتے سے بیٹا سجوب پیدا ہوا۔ 22-23 سجوب کا بیٹا وہ یائیر تھا جس کی جِلعاد کے علاقے میں 23 بستیاں بنام ’یائیر کی بستیاں‘ تھیں۔ لیکن بعد میں جسور اور شام کے فوجیوں نے اُن پر قبضہ کر لیا۔ اُس وقت اُنہیں قنات بھی گرد و نواح کے علاقے سمیت حاصل ہوا۔ اُن دنوں میں کُل 60 آبادیاں اُن کے ہاتھ میں آ گئیں۔ اِن کے تمام باشندے جِلعاد کے باپ مکیر کی اولاد تھے۔ 24 حصرون جس کی بیوی ابیاہ تھی فوت ہوا تو کالب اور اِفراتہ کے ہاں بیٹا اشحور پیدا ہوا۔ بعد میں اشحور تقوع شہر کا بانی بن گیا۔
27 یرحمئیل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض، یمین اور عیقر تھے۔ 28 اونام کے دو بیٹے سمّی اور یدع تھے۔ سمّی کے دو بیٹے ندب اور ابی سور تھے۔ 29 ابی سور کی بیوی ابی خیل کے دو بیٹے اخبان اور مولِد پیدا ہوئے۔ 30 ندب کے دو بیٹے سلد اور افائم تھے۔ سلد بےاولاد مر گیا، 31 لیکن افائم کے ہاں بیٹا یِسعی پیدا ہوا۔ یِسعی سیسان کا اور سیسان اخلی کا باپ تھا۔ 32 سمّی کے بھائی یدع کے دو بیٹے یتر اور یونتن تھے۔ یتر بےاولاد مر گیا، 33 لیکن یونتن کے دو بیٹے فلت اور زازا پیدا ہوئے۔ سب یرحمئیل کی اولاد تھے۔ 34-35 سیسان کے بیٹے نہیں تھے بلکہ بیٹیاں۔ ایک بیٹی کی شادی اُس نے اپنے مصری غلام یرخع سے کروائی۔ اُن کے بیٹا عتّی پیدا ہوا۔ 36 عتّی کے ہاں ناتن پیدا ہوا اور ناتن کے زبد، 37 زبد کے اِفلال، اِفلال کے عوبید، 38 عوبید کے یاہو، یاہو کے عزریاہ، 39 عزریاہ کے خلِص، خلِص کے اِلعاسہ، 40 اِلعاسہ کے سِسمی، سِسمی کے سلّوم، 41 سلّوم کے یقمیاہ اور یقمیاہ کے اِلی سمع۔
46 کالب کی داشتہ عیفہ کے بیٹے حاران، موضا اور جازز پیدا ہوئے۔ حاران کے بیٹے کا نام جازز تھا۔ 47 یہدی کے بیٹے رجم، یوتام، جیسان، فلط، عیفہ اور شعف تھے۔
48 کالب کی دوسری داشتہ معکہ کے بیٹے شِبر، تِرحنہ، 49 شعف (مدمنّہ کا باپ) اور سِوا (مکبینہ اور جِبعہ کا باپ) پیدا ہوئے۔ کالب کی ایک بیٹی بھی تھی جس کا نام عکسہ تھا۔ 50 سب کالب کی اولاد تھے۔
54 سلما سے ذیل کے گھرانے نکلے: بیت لحم کے باشندے، نطوفاتی، عطرات بیت یوآب، مانحت کا آدھا حصہ، صُرعی 55 اور یعبیض میں آباد منشیوں کے خاندان تِرعاتی، سِمعاتی اور سوکاتی۔ یہ سب قینی تھے جو ریکابیوں کے باپ حمّت سے نکلے تھے۔
<- ۱-توارِیخ 1۱-توارِیخ 3 ->